اشاعتیں

انتظار کہانی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

انتظار کہانیintezar kahani

تصویر
انتظار کہانی۔۔ intezar kahani انتظار کہانی ایک تھا مصور۔ با کمال تھا۔ کیا کیا فن پارے تخلیق کیئے۔ اپنے ہنر کو خود ہی ہراتا ۔ نیا شاہکار تخلیق کر ڈالتا۔ گمان تھا اسے کسی روز کوئی انمول فن پارہ صفحہ قرطاس پر اتارے گا کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔ اپنے لیئے جو طے کیا نیا محاذ پھر اسے ہوا جانے کیوں خود پر ناز۔ اپنے ہر فن پارے کا ناقد خود بن بیٹھا۔ بناتا خود بگاڑتا بھی خود۔ شاہکار ہوئے تھے جیسے اس سے انجانے میں خلق۔ اب گماں ہوتا تھا کہ چھنتا جاتا ہے اس سے ہنر۔ ایک پل بنانے بیٹھا مقدر ۔ بنائے کچھ آڑھے ترچھے  لکیروں کے جال۔ ایک لکیر کو بنایا وقت ایک لیکر کو انتظار۔ انتظار کی لکیر ہوئی دائرے سے آہنگ۔ وقت بیضوی دائروں سے ہوتا گیا تنگ۔۔ سوچ میں پڑتا مصور بے دھیان ہوا۔ قرطاس پر بے ہنگم ہوا ہاتھ چند نقطوں کا بھی انتظام ہوا۔  مصور امید توڑ بیٹھا۔ تصویر نا مکمل چھوڑی  دل موڑ بیٹھا۔  شاہکار تخلیق کر بیٹھوں اس خواہش نے مجھے رکھا خوار تھا۔۔ وقت آئے گا تو مجھ سے شاہکار بن پائے گا۔۔ مصور ادراک کے لمحوں میں رو پڑا۔۔ مجھےوقت کا انتظار تھا۔۔۔ اس انتظار میں جانے میرا وقت ہی گزر گ...