اشاعتیں

urdu horror لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Aik thi Dayan

ایک تھی ڈائن  بڑی شودائن انسانوں کی دنیا میں جاتی تھی کلیجہ کھانا بھول جاتی تھی سنسان سڑک پر جاتے ملےٹرک ڈرائیورپائوں دیکھے جائے بھڑک ایک دن اسکو نیک انسان ملا وہ بھی اسکو ایسا  پٹھان ملا ڈائن کے لمبے بال بھی  نہ دیکھے باجی کہہ کر بٹھایا بھی پیچھے ٹرک میں لدے تھے پھلوں کے کریٹ ڈائن خوش ہو کر  بولی وائو گریٹ کھا پی کے ڈائن  اب سونے  لگی پشتو گانے لگے سن کے کھونے لگی پٹھان کو نے لگی  نیند وہ جھول گیا کسی ڈائن کو لفٹ تھی دی بھول گیا۔ ٹرک گرا کچے میں ڈائن سامان میں دب گئ پائوں سیدھے ہوئے چوٹئ ٹائر میں آئی کٹ گئ لوگوں نے ڈرائیور اور ڈائن کو ٹرک سے زندہ بچایا سامان سمیٹا پھردونوں کو اسپتال بھی پہنچایا ڈاکٹر کے کہنے پر جب آنکھ کھولی  ڈاکٹر کی شکل دیکھ کر مرمٹی بھولی  نام پوچھنے پراس نے  صحیح نام بتایا پائوں الٹے ہیں ڈائن ہوں سب سچ بتایا ڈاکٹر نے دماغ پر چوٹ لگی ہے سوچ کر سر ہلایا ڈائن کو جنرل وارڈ سے نفسیاتی وارڈ میں منتقل کرایا اب بھی ڈائن میں ہوں ڈائن کہہ کر روتی ہے کلیجہ کھانا بھی نہ یاد رہا اب وہیں ہوتی ہے kuch acha perho #urduz #urduqoute...

Dant bora bhoot | ek bhoot ki kahani jis ke daant bhaag jatay thay

دنت بوڑا بھوت ایک تھا بھوت ۔۔ اسکے دانت بہت شرارتی تھے۔۔ روز رات کو منہ سے نکل کر بھاگ جاتے۔ صبح واپس بھی آجاتے تھے ۔ بھوت نے جبھی پروا نہ کی۔ دانتوں کو عادت ہوگئ  پورے شہر میں بھاگتے پھرتے۔ لوگ چھوٹے چھوٹے دانت بھاگتے دیکھتے تو ڈرنے کی بجائے ہنس پڑتے۔۔ کسی نے سوچا دانت ہیں تو کسی منہ کے ہی ہوں گے۔  اس نے چن کر سنبھال کر رکھ لیئے۔  صبح بھوت کی آنکھ کھلی۔ دیکھا آدھے دانت غائب ہیں۔ دانتوں کو ڈھونڈتا شہر میں نکلا۔۔ پتہ لگا ایک انسان اسکے سب دانت جمع کرکے مالا بنائے گلے میں پہنے بیٹھا ہے۔  بھوت نے اس سے دانت واپس مانگے تو اس آدمی نے صاف انکار کردیا۔ بھوت نے کہا واپس کرو ورنہ میں کھا جائوں گا تمہیں۔۔  آدمی ہنس پڑا۔۔  دانت تو ہیں نہیں تمہارے دنت بوڑے کیسے کھائوگے؟ بھوت لاجواب ہوگیا۔۔  آدمی نے اسکے دانت واپس کردیئے۔۔  اب بھوت کو ہی پکڑ کر رکھ لیا تھا اپنے پاس ۔۔ نتیجہ : اگر آپ بھوت ہیں تو انسانوں سے  بچ کر رہیں۔ https://urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen