short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

ایک زہر سی بات۔۔aik zehar si baat



آئو کچھ لفظ سنواریں
Aao kuch lafz sunwaarain
بدلیں تھوڑے لہجے
badlain thory lehjay
کہ بات تو رہے وہی
kay baat tu rahay wohi
مفہوم تبدیل نہ ہوسکے
mafhoom tabdeel na ho skay
آتش برسے نگاہوں سےاور
aatish barsay nigahon say aur
سماعتوں میں اترے
smaaton main utray
پھن پھیلائے سانپ سی
phan phailaiay saanp si
کوئی زہر سی حقیقت
koi zeht si haqeeqat
اور ہم سرخرو ہو جائیں
aur hum surkhutu ho jain
وہ سب کہہ کر جو دل میں گڑا ہے
woh sab keh kr ju dil main gara hay
سنو یہ وقت بہت کڑا ہے۔۔۔
suno yeh waqt bohat kara hay...
از قلم ہجوم تنہائی
by Hajoom E Tanhai
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani