short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

Ganji churrail k 8 Feet lambay baal hogayay

ایک ڈرائونی کہانی
ایک تھی چڑیل گنجی تھی۔اس سے کوئی ڈرتا نہیں تھا ۔سنسان سڑک پر ٹہلتی بائک والوں کو روکتی۔ گنجی لڑکی کیلئے کوئی رکتا نہیں ایک بائک والا اکیلا اس راستے سے گزرا تو رکا مگر جب اسکی شکل دیکھی تو ڈرنے کی بجائے ہنسنے لگا اتنا ہنسا کہ چڑیل خفا ہو کر خود ہی چلی گئ۔اس نے بائک والوں کو روکنا ہی چھوڑ دیا۔اب صرف گاڑیوں کو روکتی۔ گاڑی والے رک جاتے شکل دیکھتے ہنستے آگے بڑھ جاتے۔ گنجی چڑیل اپنی سہیلیوں کے لانبے بال دیکھتی تو جل بھن جاتی۔ 
ایک سہیلی اچھی تھی بولی انسانوں کی دنیا میں جائو " لاجواب کلونجی پلس ہیئر آئل "خرید کر استعمال کرو بال اچھے ہو جائیں گے۔ چڑیل نے ایسا ہی کیا۔ 
ایک دن سنسان ویران سڑک پر کھڑی ڈرا رہی تھی کہ سامنے سے وہی بائک والا آیا۔ اس بار رکا اسے دیکھا تو سحر زدہ ہوگیا
چڑیل نے کہا کیا آپ مجھے اگلے چوک تک اتار دیں گے؟ 
لڑکے نے اتنی حسین لڑکی کی یہ درخواست بھلا مسترد کر نی تھی فورا منڈیا اثبات میں ہلا دی۔ 
 چڑیل خوش ہوئی جھٹ اسکے پیچھے بیٹھ گئ۔ 
بائک والے نے بائک بڑھائی تو چڑیل نے برسبیل تذکرہ پوچھا 
کیا تم روز اسی راستے سے گزرتے ہو؟ 
بائک والا بولا" ہاں لیکن آج کافی دن بعد آیا ہوں لوگ کہتے یہاں چڑیل ہوتی ہے مجھے بھی دکھائی دی ایک بار ایک گنجی چڑیل نے راستہ روکا تھا تب سے یہاں آنا چھوڑ دیا۔ اتنی مزاحیہ شکل تھی اسکی کہ جب یاد آتا ہے ہنسی نکل جاتی ۔
کہہ کر وہ ہنسنے لگا۔
چڑیل کو غصہ آگیا اسکا مزاق اڑاتا تھا یہ کمینہ لڑکا اس نے اپنے بڑے ناخنوں والا ہاتھ اٹھایا دانت اسکی گردن میں گاڑنے بڑھی تبھی اسکی اپنی گردن کو جھٹکا لگا پورے وزن سے نیچے گری بائک والا بائک بڑھائے جا رہا تھا چڑیل سڑک پر رگڑ رہی تھی تبھی راہ سے گزرتے جن کو اس پر ترس آگیا اس نے قینچی اٹھائی۔۔ 
بائک والے لڑکے کو اچانک ایسا لگا کہ بائک بالکل ہلکی ہوگئ ہے کوئی پیچھے جیسے بیٹھا ہی نہ ہو۔ اس نے مڑ کر دیکھا دور تک نہ کوئی لڑکئ نہ لڑکی کا نام و نشان خوف کے مارے اس نے ہینڈل چھوڑ دیا وہ تو ٹھرک پن کی وجہ سے بائک آہستہ چلا رہا تھا دھڑام سے گرا چوک قریب تھا لوگ تھے وہاں انہوں نے بائک گرتے دیکھا تو بچانے آگئے اسے۔۔  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی چڑیل دیکھی ہے جو انسان کو ڈرانے کی بجائے اسکی بائک سے بندھی سڑک پر گھسیٹتی جا رہی ہے لگتا ہے کافی طاقتور انسان تھا۔ 
جن جس نے چڑیل کی مدد کرکے اسے اٹھایا تھا ہمدردی سے ذیادہ ہنس کر کہہ رہا تھا۔ 
چڑیل غصے سے آگ بگولا ہوگئ۔ 
مجھے باندھ کر نہیں لے جا رہا تھا وہ تو پہلی دفعہ بائک پر بیٹھی تو میرے بال بائک میں آگئے۔ اس نے تاسف سے اپنے کندھوں سے بس ذرا سا ہی نیچے آتے بالوں کو دیکھا۔ پھر غصے سے جن کو۔
آٹھ فٹ لمبے بال ہوگئے تھے میرے سب کاٹ دیئے تم نے۔ 
جن کو اسکے غصہ کرنے پر غصہ آگیا
کیا مطلب ایک تو جان بچائی تمہاری آٹھ فٹ بال لمبے کیسے کیئے؟ تم تو گنجی تھیں اور اگر بال لمبے کر لیئے تھے تو باندھ کرچوٹی کیوں نہ بنائی کہ بائک کے پہیئے میں نہ آتے۔ 
مجھے کیا پتہ تھا کہ لمبے بالوں کو کیسے سنبھالتے ۔ چڑیل کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ 
پہلی دفعہ انسانوں کی دنیا میں گئی لاجواب ہربل آئل لائی لگایا اس سے بال واقعی پہلے گھنے ہوئے پھر لمبے بھی۔ اب ایڈمن کو بس اسی کی پروموشن کرنی تھی کلپ یا بینڈ کی کرنی ہوتی تو میرے بال بندھوا دیتی۔ 
وہ اب آنسوئوں سے رو رہی تھی جن کو ترس آگیا۔
چلو کوئی بات نہیں اب ایڈمن کو مزید کوئی پروموشن ملی تو بینڈ کلپ کے ساتھ تمہاری کہانی بڑھا دے گی۔ تم دوبارہ یہی تیل لگانا بال پھر لمبے ہوجائیں گے۔ 
چڑیل نے اثبات میں سر ہلایا۔ دونوں باتیں کرتے آگے بڑھ گئے۔۔
نتیجہ: تم لوگوں نے بھی بال لمبے کرنے تولاجواب تیل آرڈر کرلو  آرڈر کرنے کا مکمل طریقہ ہے۔





 چڑیل کے بال تو ہوگئے لمبے تم لوگوں کے بھی ہوجائیں گے میرے بارے میں نہ پوچھنا نہ میں چڑیل ہوں نہ میں بال لمبے کرتی ہوں۔ مجھ سے تو کندھوں تک کے نہیں سنبھلتے 
گرمی دانے گردن پر نکل آتے۔۔۔


#lajawabHerbalProducts
#desikimchi
#ganjiChurail

kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani