short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

Hum sab ka anjaam

ایک دفعہ ایک چڑیا کا بچہ گرا ہوا ملا ۔۔ 
ہم نے اسے اٹھا کر اندر کمرے میں رکھ لیا۔ اسی کھلانے پلانے کی بھی کوشش کی 
چڑیا بار بار ہمارے کمرے کے روشندان کے پاس چکراتی رہی۔ 
رات ہوگئ
صبح ایک اداس صبح تھی۔ 
میری آنکھ کھلی تو میرے سرہانے چڑیا مردہ حالت میں بیڈ پر پڑی تھی۔
رات کو یا صبح جانے کب وہ روشندان سے اندر آئی اور چلتے پنکھے سے ٹکرا کر مر گئ۔ نا خون نکلا نہ گردن الگ ہوئی  
اسکے گھونسلے میں اور بھی بچے ہوں گے۔ 
مگر اس ایک بچے کے پیچھے وہ مر گئ۔ اسکے باقی بچے بھی بھوکے مریں ہوں گے۔
اسکو پتہ نہیں تھا کہ ہم اسکے بچے کا خیال رکھ رہے تھے خوامخواہ ڈرتی رہی مرگئ۔  
اسکا بچہ بھی مرگیا تھا شائد ہم اسکا اسکی ماں کی طرح خیال نہ رکھ سکے   
ہم سب چڑیا ہی ہیں۔ جانے کیا بچاتے ہیں کیا چھپاتے کیا چھن جانے سے ڈرتے کس کے چھن جانے پر مرتے۔۔
اور ہم سب کا انجام بھی ایسا ہی ہے  
جو کھوگیا اسکا غم ہےجو ہے اسکی فکر نہیں۔

ہے نا۔۔

Join our Facebook page




kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani