short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

Pathar ki larki aur shehzada urdu alamati kahani

پتھر کی لڑکی کہانی
وہ ایک ہنستی مسکراتی جیتی جاگتی لڑکی تھی۔ ایک شہزادے کو پسند آگئ ۔ شہزادے کو لگا محبت ہوگئ اس لڑکی سے۔۔ لڑکی کو بھی  محبت ہوگئ شہزادے سے۔۔ شہزادہ محلوں کا باسی تھا ناچتا گاتا خوش باش۔ اسکا ساتھ دیتے وہ لڑکی تھکنے لگی۔۔ اسکی خوشی کیلئے اسکے ساتھ ناچتے تھکتے تھکتے ایک دن پتھر ہوگئ۔ شہزادے کو تاسف ہوا۔۔
اس نے پتھر کی لڑکی کو احتیاط سے زمیں برد کیا اسکا پتھر سا ہاتھ تھاما اور بولا
تم ناچتے ناچتے تھک کے پتھر کی ہوگئیں مجھے پتہ نہ چلا میں تم سے وعدہ کرتا ہوں آئیندہ کسی کے ساتھ ناچا ، اتنا نہیں ناچوں گا کہ وہ پتھر کی ہوجائے۔۔
شہزادہ کہہ رہا تھا پتھر کی لڑکی کی آنکھ سے پتھر کا آنسو بہہ نکلا اسکے ہونٹ پتھر ہو چکے تھے سو چپ رہی۔۔
شہزادہ اٹھا اور اپنی راہ کو چل دیا۔۔
پتھر کی لڑکی سوچنے لگی۔
خوامخواہ شہزادے کا ہاتھ تھام کر احساس کرنے پر پگھلنے لگی تھی۔ آنسو بہہ نکلا ۔۔ بھول گئ تھی کہ میں پتھر ہی ٹھیک ہوں۔ 
شہزادہ تو کسی اور کو پتھر بنانے نکل گیا ہے۔۔

#urduz








https://urduz.com https://urduz.pk kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai
x

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

Urdu web travel novel Links