khush bakhti kahani |aik admi aur machli

آدمی و مچھلی کہانی
ایک تھا آدمی سمندر کنارے تھا کہ لہر لپیٹ لے گئ ۔ خوب ہاتھ پائوں مارے بے سود رہا تھکن غالب آئی سمندر کی پھر تہہ نظر آئی۔۔
ایک مخلوق کی دنیا یہاں ختم ہوتی تھی 
ایک کی شروع
پاس گزرتی مچھلی نے انجانی مخلوق دیکھی تو پوچھ بیٹھی
تم یہاں کیسے؟ 
آدمی آہ بھر کر بولا
ڈوب کر پہنچا ہوں اور تم ؟
مچھلی ہنس دی میں تو رہتی یہیں ہوں سوچتی ہوں اوپر جائوں سطح پر دیکھوں آسمان کیسا ؟ تم تہہ دیکھ کر شپشدر ہو گئے میں آسمان دیکھ کر متحیر ہونا چاہتی ہوں۔۔ 
آدمی نے سوچا کیسی خوش بخت مخلوق ہے سمندر میں تیر رہی ہے جب جی چاہے گا سطح پر اسکا وجود ابھر آئے گا 
مچھلی تیر رہی تھی آدمی ڈوب رہا تھا قصہ تمام ہورہا
مچھلی سطح سمندر پر آئی سورج کی چمکیلی دھوپ میں اسکا رنگ دمکا تبھی ایک مچھیرا آدھمکا
جال بچھایا مچھلی کو پھنسایا۔ 
مچھلی کو آسمان ہی نہیں ساحل بھی دکھایا 
دم توڑتے آسمان کی وسعتیں دیکھتے سوچا
وہ کیسی خوش بخت مخلوق ہوگی جو تہہ میں تیر رہی ہوگی۔۔  جب جی چاہے گاسمندر سے ساحل پر اتر آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نتیجہ: خوش بختی اپنی اپنی





#urduz
#urdukahani
kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai
x

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

Urdu web travel novel Links