اشاعتیں

sandal ki lakri aur churi ki kahani

تصویر
ایک تھی لکڑی چھری سے دوستی تھی اسکی۔ چھری کا آنگن مہکتا  تھا۔ چھری کو لگتا اسی مہک کے پیچھے کھنچئ آتی ہے لکڑی۔۔ خیر وجہ جو بھئ ہو خوب پیار سے ملتی گلے لگتی  ادھر لکڑی جب چھری کے پاس جاتی چھلتی جاتی۔  لکڑی اچھی خاصی سکڑ گئ۔ اس سے آگ ملی بولی چھری تو کھا گئ تمہیں ؟ مجھ سے دوستی ہوتی تو جل کر کوئلہ بن جاتیں آگ اندر سے دہکتی۔۔ لکڑی مسکرا دی۔  چھری اسکی دوست تھی آگ دشمن مگر بات اسکی دل میں کہیں ترازو ہوگئ تھی۔ چھری کھا گئ تمہیں۔ آگ نے لکڑی پر اپنا وار بے اثر دیکھا تو سیدھی چھری کے پاس گئ۔  اسکے ساتھ نے چھری کو خوب تپا دیا دہک اٹھی۔ جب تک لکڑی آئی آگ تو جا چکی تھی مگر جب لکڑی چھری سے حسب عادت گلے ملی تو چھری کی تپش سہہ نہ سکی۔  دور ہوگئ چھری طنزیہ مسکرائی یہ تھی دوستی تمہاری ؟ ذرا سا دہک کیا اٹھی میں تم نے مجھے چھوڑ دیا۔ لکڑی نے چھری کے گرد اپنا برادہ دیکھا۔۔ اتنے عرصے کی دوستی میں چھری کا آنگن اسکے چھلتے وجود کے برادے سے اتنا بھرا تھا کہ اب زمین ہی لگتا تھا۔ مگر چھری کو صرف آج کا لکڑی کا پیچھے ہٹن  اپنے سلگے ہوئے وجود پر ہاتھ رکھا۔ چھری اسے کتنی بھئ عزیز کی...

Rasta aur nasoor kahani

تصویر
راستہ اور ناسور کہانی وہ شخص روز سفر کرتا تھا وہی راستہ تھا جو اسکی اسی منزل تک جاتا تھا پر اب تھکن دو گنا ہوگئ تھی پیروں میں زخم بن رہے تھے ۔ اس نے موٹے تلے والا جوتا خریدا مگر حل نہ نکلا تکلیف کا شائد راستے کے پتھر بڑے ہوگئے تھے چبھن بھی ذیادہ ہوگئ تھی۔ اس نے سوچا جب روز یہی راستہ اپنانا ہے تو کیوں نہ اسکو ہموار کردوں۔ کدال پھائوڑا بجری سمنٹ اس کو ایک لمبی سڑک اپنی منزل تک بنانے کیلئے مہینوں لگ گئے مگر ایک شفاف سڑک بن گئ۔ جس دن پہلی دفعہ اس پر قدم رکھا سوچا تھا اب سفر آسان ہو چکا ہوگا۔  سیدھئ ہموار پختہ سڑک پر قدم اٹھاتے اسکو احساس ہوا کہ نہ تکلیف میں کمی آئی نہ سیدھی سڑک سے راستہ چھوٹا ہوا۔ وہ تڑپتا منزل پر پہنچا جوتا اتارا جوتے میں خون بھرا تھا۔ اس نے پیرو کا تلوہ دیکھا تو ایک ناسور اندر پل رہا تھا اتنے مہینوں میں وہ اندر ہی اندر پل رہا تھا بظاہر پیر شفاف لگتا تھا مگر اب جا کر اسکا منہ بنا تھا اس نے ہلکے سے دباہ پچکاری کی صورت مواد باہر نکلا اس نے دبا دبا کر سب گندگی نکالی۔ جوتا دھویا زخم دھویا مگر اب اس نے جوتے کی جگہ آرام دہ کھلی ہوائی چپل پہنی   اس دن واپسی پر معمو...

روندو کی کہانی

تصویر
ایک تھا روندو بہت روتا تھا۔۔ کوئی حال پوچھ لے تو روپڑتا کوئی حال نہ پوچھے تو روپڑتا کبھی ہجوم میں روتا کبھی تنہائی میں روتا ایک دن روتے روتے تھک گیا سوچا کب تک روئوں گا۔۔ ایک عمر روتے گزر گئ ۔۔ اس نے سوچا ایک عمر روتے گزر گئ۔۔ پھر روپڑا۔۔۔ نتیجہ: رونا آئے تو رو لیجئے عمر گزر ہی جائے گی۔۔ #urduz https://urduz.com   https://urduz.pk   kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

ایک ایسی کہانی

اب ایسی کہانی لکھنی ہے کہ  جس میں کردار ہی نہ ہو۔۔۔ میں تم نہ ہوں یا یہ دیار ہی نہ ہو۔۔۔ ایسا ہو کہ دنیا کو دیکھیں ہم مگر دور سے۔۔ اس دنیا پر تیرا میرا کسی کا کوئی اختیار نہ ہو۔۔۔ کھلتے پھولوں ، گڑگڑاتے بادل ، اٹھکیلیاں ہوں چوپایوں کی۔۔ متروک نسلوں کا کوئی قدیم بھی آثار نہ ہو۔۔ ہم ہوں اس جہاں وہاں کہانیاں ہی نہ نئی بنا کریں  کوئی کسی سے کسی بھی وجہ سے برسر پیکار نہ ہو  دھتکاردے چھوڑدے حال پر تنہائی کو ہجوم کبھی تنگ آکر  دنیا میں کوئی اس جیسا بھی آدم بیزار نہ ہو۔۔ https://urduz.com https://urduz.pk kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

Mujh main hi hay rangoun ki kami

تصویر
مجھ میں ہی ہے رنگوں کی کمی یہ کہانی ہے ایک لڑکی کی، جو معاشرتی رویوں کے بوجھ تلے اپنی اصل شناخت کھو بیٹھتی ہے۔   Stress Dysphoria کے کرب، آزادی کی تلاش، اور شناختی بحران کی یہ داستان آپ کو جھنجھوڑ دے گی۔   🔹 ایک دل کو چھو لینے والی کہانی   🔹 معاشرتی رویوں پر گہری تنقید   🔹 آزادی اور شناخت کی جدوجہد   👉 اگر آپ نے کبھی سوچا ہے کہ معاشرہ کس طرح فرد کی اصل ذات کو بدل دیتا ہے،  تو یہ ناول آپ کے لیے ہے۔ مجھ میں ہی ہے رنگوں کی کمی  از قلم واعظہ زیدی جلد آرہا ہے پاکیزہ ڈائجسٹ شمارہ جون    https://urduz.com   https://urduz.pk kuch acha perho  #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

Desi Kimchi" – ایک نیا ذائقہ، ایک نیا سفر

✨ "Desi Kimchi" – ایک نیا ذائقہ، ایک نیا سفر ✨ اردو ادب میں ہمیشہ نئے تجربات اور نئی دنیاؤں کی تلاش جاری رہی ہے۔ "Desi Kimchi" اسی روایت کا ایک دلکش تسلسل ہے۔ یہ ناول نہ صرف ایک کہانی ہے بلکہ ایک ثقافتی پل ہے جو پاکستان اور کوریا کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔   --- ناول کا تعارف - "Desi Kimchi" ایک اردو ویب ٹریول فکشن ہے جسے واعظہ زیدی Vaiza Zaidi    نے لکھا ہے۔   - کہانی آٹھ پاکستانی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو تعلیم کے لیے کوریا جاتی ہیں۔   - وہاں انہیں نہ صرف نئی زبان اور نئے دوست ملتے ہیں بلکہ کورین کلچر، کھانے، اور روزمرہ زندگی کے رنگین تجربات بھی حاصل ہوتے ہیں۔   - یہ ناول ایک روم کوم انداز میں لکھا گیا ہے، جس میں ہنسی، محبت، دوستی اور خوابوں کی جستجو سب شامل ہیں۔   --- ناول کی خوبیاں - ثقافتی امتزاج: اردو اور کورین کلچر کا حسین ملاپ، جو قاری کو ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے۔   - دلکش منظرکشی: سیول کی گلیاں، کھانے، اور مقامی روایات کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ قاری خود کو وہاں محسوس کرتا ہے۔   - کرداروں کی حقیقت...

Dant bora bhoot | ek bhoot ki kahani jis ke daant bhaag jatay thay

دنت بوڑا بھوت ایک تھا بھوت ۔۔ اسکے دانت بہت شرارتی تھے۔۔ روز رات کو منہ سے نکل کر بھاگ جاتے۔ صبح واپس بھی آجاتے تھے ۔ بھوت نے جبھی پروا نہ کی۔ دانتوں کو عادت ہوگئ  پورے شہر میں بھاگتے پھرتے۔ لوگ چھوٹے چھوٹے دانت بھاگتے دیکھتے تو ڈرنے کی بجائے ہنس پڑتے۔۔ کسی نے سوچا دانت ہیں تو کسی منہ کے ہی ہوں گے۔  اس نے چن کر سنبھال کر رکھ لیئے۔  صبح بھوت کی آنکھ کھلی۔ دیکھا آدھے دانت غائب ہیں۔ دانتوں کو ڈھونڈتا شہر میں نکلا۔۔ پتہ لگا ایک انسان اسکے سب دانت جمع کرکے مالا بنائے گلے میں پہنے بیٹھا ہے۔  بھوت نے اس سے دانت واپس مانگے تو اس آدمی نے صاف انکار کردیا۔ بھوت نے کہا واپس کرو ورنہ میں کھا جائوں گا تمہیں۔۔  آدمی ہنس پڑا۔۔  دانت تو ہیں نہیں تمہارے دنت بوڑے کیسے کھائوگے؟ بھوت لاجواب ہوگیا۔۔  آدمی نے اسکے دانت واپس کردیئے۔۔  اب بھوت کو ہی پکڑ کر رکھ لیا تھا اپنے پاس ۔۔ نتیجہ : اگر آپ بھوت ہیں تو انسانوں سے  بچ کر رہیں۔ https://urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen