short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

Bay kaar kahani.... بے کار کہانی


بے کار کہانی۔
ایک تھا بے کار ۔۔
بہت ہی زیادہ بے کار تھا۔۔
اس سے کوئی کار آمد کام کی توقع رکھنا بھی بے کار تھا۔۔
اتنا بے کار آج تک اور کوئی پیدا ہی نہ ہوا تھا۔۔
اس بے کار کو کچھ کہنا سننا بھی بے کار تھا۔۔
خیر بے کار کو نہیں لگتا تھا وہ بے کار ہے۔۔ سو ہر کار آمد کام کرنے کو تیار رہتا۔۔ 
مگر اسکا تیار رہنا بے کار تھا۔۔ سب اسے بے کار سمجھ کر کوئی کار آمد کام کرواتے ہی نہ تھے اس سے۔۔
سو بے کار بے کار ہی رہ گیا۔۔ 
نتیجہ: بے کار کی کہانی بھی بے کار ہی 
ہے 
by hajoom e tanhai 

Bay kaar kahani
Ek tha bekaar ..boht hi zyadah baykaar tha
Ua se koi kaar amad kaam ki tawaqo rkhna bhi baykaar tha
Itna baykaar aaj tak aur koi paida hi na hua tha us baykaar ko kch kehna sunna bgi bay kaar tha...
Kher baykaar ko nahi lgta tha kay woh baykaar hay so har kaar amad kaam ko krnay ko tayar rhta tha ..mgr uska tayaar rhna baykaar tha .. sab usay baykaar samajh kr koi kaar amad kaam krwatay hi nahin thay
So baykaar baykaar ho reh gaya..
Moral: baykaar ki kahani bhi baykaar hi hay

از قلم ہجوم تنہائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani