short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

خواب کہانی... khawab kahani

khawab kahani
ek tha koi
udaas tha uske paas kuch nahin tha 
ek din usay sab mil gaya
youn samjho uski hr hasrat pori hogai
woh khush ho utha
khushi ke maaray uchalta koodta phira
sb ko batata phira k mjhe sb mil gaya
usay khud bhi yaqeen nahin aarha tha mujhe sb kuch mil gaya koi khawahish baqi na rhi
maaray khushi ke uski
aankh hi khul gai
nateeja: khawab bs tab tak hi khush rkhte jab tak apki aankh na khul jaaye 
by hajoom e tanhai

#hajoometanhai

خواب کہانی
ایک تھا کوئی ۔۔ اداس تھا۔۔اسکے پاس کچھ نہیں تھا۔۔ ایک دن اسے سب مل گیا۔۔
یوں سمجھو اسکی ہر حسرت پوری ہوگئ۔۔ وہ خوش ہو اٹھا۔۔ 
خوشی کے مارے اچھلتا کودتا پھرا۔ سب کو بتاتا پھرا کہ مجھے سب مل گیا۔۔
اسے خود بھی یقین نہیں آرہا تھا۔۔ مجھے سب کچھ مل گیا۔۔ کوئی خواہش باقی نہ رہی۔۔ مارے خوشی کے۔۔
اسکی۔۔۔
آنکھ ہی کھل گئ۔۔
نتیجہ: خواب بس تب تک ہی خوش رکھتے ہیں جب تک آپکی آنکھ نہ کھل جائے۔۔



از قلم ہجوم تنہائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani