short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

سمندر کہانی... samandar kahani

سمندر کہانی
ایک آدمی سمندر کنارے ٹہل رہا تھا
ایک اونچی لہر آئی ساتھ لے گی
ڈوبنے لگا
ہاتھ پاؤں مارے پانی اندر کھینچے گیا
ڈوب گیا
پانی کی لہروں نے اسےاوپر ا
کھینچ لیا 

اور کنارے پر چھوڑ گئیں
نتیجہ : ڈوبنے کے بعد ابھرنا ہی ہوتا ہے چاہے اپ اس دوران مر ہی کیوں نہ جائیں 




samandar kahani
ek aadmi samandar kinaare tehl rah atha 
ek oonchi lehr aai sath le gai
dobne laga haath paaon maray paani andar khenchay gaya 
doob gaya 
paani ki lehron ne use oper khench lia aur kinare pr chor gain
nateeja : dobne ke baad ubharna hi hota hay chahay aap is doran mr kiun na jaain 

از قلم ہجوم تنہائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani