short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

sachi kahani....سچی کہانی...


سچی کہانی...
میں جب کالج جاتی تھی تو میری وین میں ایک لڑکی تھی...
میں روز اپنے گھر اترتے ہوئے اسے خدا حافظ کہتی تھی...
وہ جواب میں زوردار آواز میں کہتی تھی الله حافظ،...
ایک دن مجھے لگا شاید وو مجھے یہ جتاتی ہے کے مجھے
بھی الله حافظ کہنا چاہیے
ایک دن میں نے اپنے گھر اترتے ہوئے کہا...
الله حافظ...
اس نے فوری جواب دیا...

خدا حافظ...

by hajoom e tanhai 

sachi kahani 
main jab college jaati thi tu meri van main ek larki thi 
main roz apne ghar utartay hue usay khuda haafiz kehti thi
woh jawab main zordaar awaaz main kehti thi Allah hafiz 
ek din mujhay laga shayad woh mujhay yeh jatati hay k mujhay bhi Allah hafiz kehna chahyay
so ek din main nay apne ghar utartay hue kaha 
Allah hafiz
us nay foraan jawab dia






Khuda hafiz
.از قلم ہجوم تنہائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani