اشاعتیں

نکما قاتل کہانی

وہ ایک بہت ہی خوشحال پرامن گائوں تھا۔ وہاں رہنے والے ہنستے تھے خوش بستے تھے۔ ایک دن وہاں ایک سلسلہ وار قاتل آیا قتل اسکی ضرورت پیشہ شوق زندگی کا مقصد تھا۔ جب وہ کسی کی گردن پر چھری رکھتا تو اسکی آنکھوں میں اترتا خوف اسکی روح تک شاد کردیتا وہ جو اطمینان محسوس کرتا تھا اسکے آگے دنیا کی ہر خوشی ہیچ تھی۔۔ اس نے ایک گھر کا انتخاب کیا۔ ایک بوڑھی عورت ایک اسکا جوان بیٹا بس۔۔ اسکا شکار بے حد آسان تھا۔ اس نے چپکے سے دیوار پھلانگی۔ دروازے کا کواڑ کھولا جوان سامنے ہی بستر پر لیٹا تھا۔ اس نے جلدی سے آگے بڑھ کر اسکی گردن پر چھری رکھ دی تبھئ اسے اپنے کندھوں پر ہلکا سا دبائو محسوس ہوا۔ اس نے مڑ کر دیکھا تووہی بوڑھی عورت جو اسی لڑکے کی ماں تھئ سامنے کھڑی تھی۔ اسے دیکھا تو آزردہ سی مسکراہٹ سے بولی مرے ہوئے کو مار رہے ہو؟۔ قاتل نے چونک کر دیکھا جوان بے سدھ سویا پڑا تھا اس نے  آگے بڑھ کر اسکی ناک پر انگلی رکھی دھیمی چلتی سانس قاتل بھنا کر پلٹا یہ تو زندہ ہے؟  ماں مسکرا کر بولی تم نا اہل قاتل ہو۔ جس کو قتل کرنے آئے ہو اسکی چلتی سانس سے اندازہ لگا رہے کہ وہ زندہ ہے ؟  قاتل حیران ہوا  ...

Pathar ki larki aur shehzada urdu alamati kahani

تصویر
پتھر کی لڑکی کہانی وہ ایک ہنستی مسکراتی جیتی جاگتی لڑکی تھی۔ ایک شہزادے کو پسند آگئ ۔ شہزادے کو لگا محبت ہوگئ اس لڑکی سے۔۔ لڑکی کو بھی  محبت ہوگئ شہزادے سے۔۔ شہزادہ محلوں کا باسی تھا ناچتا گاتا خوش باش۔ اسکا ساتھ دیتے وہ لڑکی تھکنے لگی۔۔ اسکی خوشی کیلئے اسکے ساتھ ناچتے تھکتے تھکتے ایک دن پتھر ہوگئ۔ شہزادے کو تاسف ہوا۔۔ اس نے پتھر کی لڑکی کو احتیاط سے زمیں برد کیا اسکا پتھر سا ہاتھ تھاما اور بولا تم ناچتے ناچتے تھک کے پتھر کی ہوگئیں مجھے پتہ نہ چلا میں تم سے وعدہ کرتا ہوں آئیندہ کسی کے ساتھ ناچا ، اتنا نہیں ناچوں گا کہ وہ پتھر کی ہوجائے۔۔ شہزادہ کہہ رہا تھا پتھر کی لڑکی کی آنکھ سے پتھر کا آنسو بہہ نکلا اسکے ہونٹ پتھر ہو چکے تھے سو چپ رہی۔۔ شہزادہ اٹھا اور اپنی راہ کو چل دیا۔۔ پتھر کی لڑکی سوچنے لگی۔ خوامخواہ شہزادے کا ہاتھ تھام کر احساس کرنے پر پگھلنے لگی تھی۔ آنسو بہہ نکلا ۔۔ بھول گئ تھی کہ میں پتھر ہی ٹھیک ہوں۔  شہزادہ تو کسی اور کو پتھر بنانے نکل گیا ہے۔۔ #urduz https://urduz.com https://urduz.pk kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulov...

Naa paid khusyaan aur ek borha shakhs

تصویر
انوکھا عجائب گھر وہ اداس لوگوں کا شہر تھاخوشیاں ناپید ہوتی جارہی تھیں لوگوں نے ہنسنا ترک کررکھا تھا۔خوشی اب غم کی غیر موجودگی کا نام رہ گئ تھی لیکن غم نے سب کو ایسا لپیٹ میں لے رکھا تھا کہ  نئی نسل خوشی کے نام سے بھی ناواقف تھی۔ کسی پچھلی نسل کے شخص کو سوجھی کہ نئی نسل تو خوشی کے لفظ سے بھی ناواقف رہ جائے گی کیوں نہ ایک عجائب گھر بنائوں جس میں خوش لوگوں کے مجسمے ہوں تصویریں ہوں تاکہ نئی نسل خوش کیسے دکھائی دیتے جان سکے۔ اس نے دن رات محنت کی نوادرات سے پرانی تصویریں نکالیں بچوں کے ہاتھ کی بنائی کچھ اصل تصویروں کے پرنٹ نکالے اسکی عمر بھر کی پونجی لگ گئ مگر عجائب گھر تیار ہوگیا۔ اس کو خوشی سی ہوئی اس نے اپنی تصویر کھینچی اسکا بھی پرنٹ نکال کر سجا دیا لوگوں کو دعوت نامے بھیجے کہ اپنی آل اولاد کے ساتھ آئیں دیکھیں خوش لوگ کیسے ہوتے تھے۔ اسکے ہزاروں دعوت ناموں پر گنتی کے چند لوگ آئے ۔بوڑھے تھکے بیمار خوش لوگوں کو دیکھنے کی حسرت میں جیتے نئی نسل کے بچے بھی تھے حیران اس سب کو دیکھتے۔۔ وہ خوش خوش سب کو یہ سب تصویریں مجسمے دکھا نے لگا دیکھو خوش ایسے ہوتے تھے۔  ایک بچے نے بغور اس بوڑھے کی...

dhuli hui gaari urdu comic by vaiza zaidi

تصویر
kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

urdu comic Akeli By vaiza zaidi

تصویر
https://urduz.com https://urduz.pk kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

Ganji churrail k 8 Feet lambay baal hogayay

تصویر
ایک ڈرائونی کہانی ایک تھی چڑیل گنجی تھی۔اس سے کوئی ڈرتا نہیں تھا ۔سنسان سڑک پر ٹہلتی بائک والوں کو روکتی۔ گنجی لڑکی کیلئے کوئی رکتا نہیں ایک بائک والا اکیلا اس راستے سے گزرا تو رکا مگر جب اسکی شکل دیکھی تو ڈرنے کی بجائے ہنسنے لگا اتنا ہنسا کہ چڑیل خفا ہو کر خود ہی چلی گئ۔اس نے بائک والوں کو روکنا ہی چھوڑ دیا۔اب صرف گاڑیوں کو روکتی۔ گاڑی والے رک جاتے شکل دیکھتے ہنستے آگے بڑھ جاتے۔ گنجی چڑیل اپنی سہیلیوں کے لانبے بال دیکھتی تو جل بھن جاتی۔  ایک سہیلی اچھی تھی بولی انسانوں کی دنیا میں جائو " لاجواب کلونجی پلس ہیئر آئل "خرید کر استعمال کرو بال اچھے ہو جائیں گے۔ چڑیل نے ایسا ہی کیا۔  ایک دن سنسان ویران سڑک پر کھڑی ڈرا رہی تھی کہ سامنے سے وہی بائک والا آیا۔ اس بار رکا اسے دیکھا تو سحر زدہ ہوگیا چڑیل نے کہا کیا آپ مجھے اگلے چوک تک اتار دیں گے؟  لڑکے نے اتنی حسین لڑکی کی یہ درخواست بھلا مسترد کر نی تھی فورا منڈیا اثبات میں ہلا دی۔   چڑیل خوش ہوئی جھٹ اسکے پیچھے بیٹھ گئ۔  بائک والے نے بائک بڑھائی تو چڑیل نے برسبیل تذکرہ پوچھا  کیا تم روز اسی راستے سے گزرتے ہو؟...

Hum sab ka anjaam

ایک دفعہ ایک چڑیا کا بچہ گرا ہوا ملا ۔۔  ہم نے اسے اٹھا کر اندر کمرے میں رکھ لیا۔ اسی کھلانے پلانے کی بھی کوشش کی  چڑیا بار بار ہمارے کمرے کے روشندان کے پاس چکراتی رہی۔  رات ہوگئ صبح ایک اداس صبح تھی۔  میری آنکھ کھلی تو میرے سرہانے چڑیا مردہ حالت میں بیڈ پر پڑی تھی۔ رات کو یا صبح جانے کب وہ روشندان سے اندر آئی اور چلتے پنکھے سے ٹکرا کر مر گئ۔ نا خون نکلا نہ گردن الگ ہوئی   اسکے گھونسلے میں اور بھی بچے ہوں گے۔  مگر اس ایک بچے کے پیچھے وہ مر گئ۔ اسکے باقی بچے بھی بھوکے مریں ہوں گے۔ اسکو پتہ نہیں تھا کہ ہم اسکے بچے کا خیال رکھ رہے تھے خوامخواہ ڈرتی رہی مرگئ۔   اسکا بچہ بھی مرگیا تھا شائد ہم اسکا اسکی ماں کی طرح خیال نہ رکھ سکے    ہم سب چڑیا ہی ہیں۔ جانے کیا بچاتے ہیں کیا چھپاتے کیا چھن جانے سے ڈرتے کس کے چھن جانے پر مرتے۔۔ اور ہم سب کا انجام بھی ایسا ہی ہے   جو کھوگیا اسکا غم ہےجو ہے اسکی فکر نہیں۔ ہے نا۔۔ Join our Facebook page https://urduz.com   https://urduz.pk kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduw...

sandal ki lakri aur churi ki kahani

تصویر
ایک تھی لکڑی چھری سے دوستی تھی اسکی۔ چھری کا آنگن مہکتا  تھا۔ چھری کو لگتا اسی مہک کے پیچھے کھنچئ آتی ہے لکڑی۔۔ خیر وجہ جو بھئ ہو خوب پیار سے ملتی گلے لگتی  ادھر لکڑی جب چھری کے پاس جاتی چھلتی جاتی۔  لکڑی اچھی خاصی سکڑ گئ۔ اس سے آگ ملی بولی چھری تو کھا گئ تمہیں ؟ مجھ سے دوستی ہوتی تو جل کر کوئلہ بن جاتیں آگ اندر سے دہکتی۔۔ لکڑی مسکرا دی۔  چھری اسکی دوست تھی آگ دشمن مگر بات اسکی دل میں کہیں ترازو ہوگئ تھی۔ چھری کھا گئ تمہیں۔ آگ نے لکڑی پر اپنا وار بے اثر دیکھا تو سیدھی چھری کے پاس گئ۔  اسکے ساتھ نے چھری کو خوب تپا دیا دہک اٹھی۔ جب تک لکڑی آئی آگ تو جا چکی تھی مگر جب لکڑی چھری سے حسب عادت گلے ملی تو چھری کی تپش سہہ نہ سکی۔  دور ہوگئ چھری طنزیہ مسکرائی یہ تھی دوستی تمہاری ؟ ذرا سا دہک کیا اٹھی میں تم نے مجھے چھوڑ دیا۔ لکڑی نے چھری کے گرد اپنا برادہ دیکھا۔۔ اتنے عرصے کی دوستی میں چھری کا آنگن اسکے چھلتے وجود کے برادے سے اتنا بھرا تھا کہ اب زمین ہی لگتا تھا۔ مگر چھری کو صرف آج کا لکڑی کا پیچھے ہٹن  اپنے سلگے ہوئے وجود پر ہاتھ رکھا۔ چھری اسے کتنی بھئ عزیز کی...

Rasta aur nasoor kahani

تصویر
راستہ اور ناسور کہانی وہ شخص روز سفر کرتا تھا وہی راستہ تھا جو اسکی اسی منزل تک جاتا تھا پر اب تھکن دو گنا ہوگئ تھی پیروں میں زخم بن رہے تھے ۔ اس نے موٹے تلے والا جوتا خریدا مگر حل نہ نکلا تکلیف کا شائد راستے کے پتھر بڑے ہوگئے تھے چبھن بھی ذیادہ ہوگئ تھی۔ اس نے سوچا جب روز یہی راستہ اپنانا ہے تو کیوں نہ اسکو ہموار کردوں۔ کدال پھائوڑا بجری سمنٹ اس کو ایک لمبی سڑک اپنی منزل تک بنانے کیلئے مہینوں لگ گئے مگر ایک شفاف سڑک بن گئ۔ جس دن پہلی دفعہ اس پر قدم رکھا سوچا تھا اب سفر آسان ہو چکا ہوگا۔  سیدھئ ہموار پختہ سڑک پر قدم اٹھاتے اسکو احساس ہوا کہ نہ تکلیف میں کمی آئی نہ سیدھی سڑک سے راستہ چھوٹا ہوا۔ وہ تڑپتا منزل پر پہنچا جوتا اتارا جوتے میں خون بھرا تھا۔ اس نے پیرو کا تلوہ دیکھا تو ایک ناسور اندر پل رہا تھا اتنے مہینوں میں وہ اندر ہی اندر پل رہا تھا بظاہر پیر شفاف لگتا تھا مگر اب جا کر اسکا منہ بنا تھا اس نے ہلکے سے دباہ پچکاری کی صورت مواد باہر نکلا اس نے دبا دبا کر سب گندگی نکالی۔ جوتا دھویا زخم دھویا مگر اب اس نے جوتے کی جگہ آرام دہ کھلی ہوائی چپل پہنی   اس دن واپسی پر معمو...

روندو کی کہانی

تصویر
ایک تھا روندو بہت روتا تھا۔۔ کوئی حال پوچھ لے تو روپڑتا کوئی حال نہ پوچھے تو روپڑتا کبھی ہجوم میں روتا کبھی تنہائی میں روتا ایک دن روتے روتے تھک گیا سوچا کب تک روئوں گا۔۔ ایک عمر روتے گزر گئ ۔۔ اس نے سوچا ایک عمر روتے گزر گئ۔۔ پھر روپڑا۔۔۔ نتیجہ: رونا آئے تو رو لیجئے عمر گزر ہی جائے گی۔۔ #urduz https://urduz.com   https://urduz.pk   kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

ایک ایسی کہانی

اب ایسی کہانی لکھنی ہے کہ  جس میں کردار ہی نہ ہو۔۔۔ میں تم نہ ہوں یا یہ دیار ہی نہ ہو۔۔۔ ایسا ہو کہ دنیا کو دیکھیں ہم مگر دور سے۔۔ اس دنیا پر تیرا میرا کسی کا کوئی اختیار نہ ہو۔۔۔ کھلتے پھولوں ، گڑگڑاتے بادل ، اٹھکیلیاں ہوں چوپایوں کی۔۔ متروک نسلوں کا کوئی قدیم بھی آثار نہ ہو۔۔ ہم ہوں اس جہاں وہاں کہانیاں ہی نہ نئی بنا کریں  کوئی کسی سے کسی بھی وجہ سے برسر پیکار نہ ہو  دھتکاردے چھوڑدے حال پر تنہائی کو ہجوم کبھی تنگ آکر  دنیا میں کوئی اس جیسا بھی آدم بیزار نہ ہو۔۔ https://urduz.com https://urduz.pk kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

Mujh main hi hay rangoun ki kami

تصویر
مجھ میں ہی ہے رنگوں کی کمی یہ کہانی ہے ایک لڑکی کی، جو معاشرتی رویوں کے بوجھ تلے اپنی اصل شناخت کھو بیٹھتی ہے۔   Stress Dysphoria کے کرب، آزادی کی تلاش، اور شناختی بحران کی یہ داستان آپ کو جھنجھوڑ دے گی۔   🔹 ایک دل کو چھو لینے والی کہانی   🔹 معاشرتی رویوں پر گہری تنقید   🔹 آزادی اور شناخت کی جدوجہد   👉 اگر آپ نے کبھی سوچا ہے کہ معاشرہ کس طرح فرد کی اصل ذات کو بدل دیتا ہے،  تو یہ ناول آپ کے لیے ہے۔ مجھ میں ہی ہے رنگوں کی کمی  از قلم واعظہ زیدی جلد آرہا ہے پاکیزہ ڈائجسٹ شمارہ جون    https://urduz.com   https://urduz.pk kuch acha perho  #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai

Desi Kimchi" – ایک نیا ذائقہ، ایک نیا سفر

✨ "Desi Kimchi" – ایک نیا ذائقہ، ایک نیا سفر ✨ اردو ادب میں ہمیشہ نئے تجربات اور نئی دنیاؤں کی تلاش جاری رہی ہے۔ "Desi Kimchi" اسی روایت کا ایک دلکش تسلسل ہے۔ یہ ناول نہ صرف ایک کہانی ہے بلکہ ایک ثقافتی پل ہے جو پاکستان اور کوریا کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔   --- ناول کا تعارف - "Desi Kimchi" ایک اردو ویب ٹریول فکشن ہے جسے واعظہ زیدی Vaiza Zaidi    نے لکھا ہے۔   - کہانی آٹھ پاکستانی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو تعلیم کے لیے کوریا جاتی ہیں۔   - وہاں انہیں نہ صرف نئی زبان اور نئے دوست ملتے ہیں بلکہ کورین کلچر، کھانے، اور روزمرہ زندگی کے رنگین تجربات بھی حاصل ہوتے ہیں۔   - یہ ناول ایک روم کوم انداز میں لکھا گیا ہے، جس میں ہنسی، محبت، دوستی اور خوابوں کی جستجو سب شامل ہیں۔   --- ناول کی خوبیاں - ثقافتی امتزاج: اردو اور کورین کلچر کا حسین ملاپ، جو قاری کو ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے۔   - دلکش منظرکشی: سیول کی گلیاں، کھانے، اور مقامی روایات کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ قاری خود کو وہاں محسوس کرتا ہے۔   - کرداروں کی حقیقت...

Dant bora bhoot | ek bhoot ki kahani jis ke daant bhaag jatay thay

دنت بوڑا بھوت ایک تھا بھوت ۔۔ اسکے دانت بہت شرارتی تھے۔۔ روز رات کو منہ سے نکل کر بھاگ جاتے۔ صبح واپس بھی آجاتے تھے ۔ بھوت نے جبھی پروا نہ کی۔ دانتوں کو عادت ہوگئ  پورے شہر میں بھاگتے پھرتے۔ لوگ چھوٹے چھوٹے دانت بھاگتے دیکھتے تو ڈرنے کی بجائے ہنس پڑتے۔۔ کسی نے سوچا دانت ہیں تو کسی منہ کے ہی ہوں گے۔  اس نے چن کر سنبھال کر رکھ لیئے۔  صبح بھوت کی آنکھ کھلی۔ دیکھا آدھے دانت غائب ہیں۔ دانتوں کو ڈھونڈتا شہر میں نکلا۔۔ پتہ لگا ایک انسان اسکے سب دانت جمع کرکے مالا بنائے گلے میں پہنے بیٹھا ہے۔  بھوت نے اس سے دانت واپس مانگے تو اس آدمی نے صاف انکار کردیا۔ بھوت نے کہا واپس کرو ورنہ میں کھا جائوں گا تمہیں۔۔  آدمی ہنس پڑا۔۔  دانت تو ہیں نہیں تمہارے دنت بوڑے کیسے کھائوگے؟ بھوت لاجواب ہوگیا۔۔  آدمی نے اسکے دانت واپس کردیئے۔۔  اب بھوت کو ہی پکڑ کر رکھ لیا تھا اپنے پاس ۔۔ نتیجہ : اگر آپ بھوت ہیں تو انسانوں سے  بچ کر رہیں۔ https://urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen

Apartment Encounter Urdu comic by vaiza zaidi

تصویر
🎭 اپارٹمنٹ انکائونٹر – قسط 1 اور 2  🎭  ایک کورین لڑکے کی نئی عمارت، پراسرار ہمسائے اور الجھتی کہانی! 👻 جب نیا گھر صرف نیا نہ ہو… بلکہ عجیب بھی ہو!  "اپارٹمنٹ 360" کی پہلی دو اقساط میں ملیں ایک کورین نوجوان سے جو ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہوتا ہے۔ لیکن یہ اپارٹمنٹ عام نہیں… یہاں کچھ ہے جو نظر نہیں آتا، مگر محسوس ضرور ہوتا ہے۔ 💃 ایک حسین لڑکی… جو کبھی حد سے زیادہ دوستانہ، کبھی برف کی طرح سرد  وہ لڑکی کون ہے؟ کیا وہ صرف ہمسائی ہے یا کچھ اور؟ اس کی آنکھوں میں راز ہے، اور اس کے رویے میں تضاد۔  👬 دو نئے دوست… یا دو نئے معمے؟  اسے دو لڑکے دوست بناتے ہیں، مگر ان کی باتوں میں کچھ تو ہے جو دل کو کھٹکتا ہے۔ کیا یہ سب صرف اتفاق ہے؟ یا کوئی بڑی گیم چل رہی ہے؟ پراسرار آوازیں، بند دروازے، اور  اکیلا رہتا لڑکا "اپارٹمنٹ 360" صرف ایک کامیڈی نہیں، یہ ایک ہلکی پھلکی ہارر، تھوڑا رومانس، اور بہت سارا سسپنس ہے۔  📺 قسط 1 https://youtube.com/shorts/Mf_zj4ZWaoE?si=xsjY0UAwqQYK3Tax اور 2 ابھی دیکھیں!  https://youtube.com/shorts/MYyC2u0rO1U?si=NxQmqm9T...

Aik thi phool shahzadi

تصویر
گلستان کہانی ایک تھا گلستان۔ وہاں کا بادشاہ بہت پریشان تھا۔ اسکی ایک ہی بیٹی تھی جو جب روتی تھی تو اسکی آنکھوں سے پھولوں کی برسات ہو جاتی تھی۔ اور وہ روتی بھی بہت تھی۔ اسکے آنسو بھی کمال کے تھے۔ اسکے آنسو پھولوں کے رس سے بنے تھے روتی تو دور دور تک خوشبو پھیل جاتی۔ شہد کی مکھیاں محل کو گھیر لیتیں بادشاہ سلامت اور انکے ساتھیوں کا محل سے نقل وحمل تقریبا ختم ہوجاتا۔ پھر اتنے پھولوں کا کیا بھی کیا جائے۔ بادشاہ ان پھولوں کو محل سے دور ایک ویرانے میں پھنکوا دیتا۔ کرتے کرتے اتنے پھول ہوگئے کہ ویرانہ باغ بن گیا۔ ان مختلف رنگوں سے سجے پھولوں کی خوشبو نے ویرانے کو بسا دیا۔ بادشاہ کو سمجھ نہ آتا تھا کہ آخر حل کیا نکالے۔ بادشاہ نے فلسفیوں کو بلایا حل طلب کیا۔ ایک فلسفی نے کہا۔ مسلئہ شہزادی کا رونا ہے۔ آپ شہزادی کو خوش رکھیں تاکہ وہ رونا چھوڑ دے۔اسکی ہر خواہش پوری کریں۔ بادشاہ نے ایسا ہی کیا۔ شہزادی خوش رہنے لگی۔اسکی ہر بات منہ سے نکلتے ہی پوری ہوجاتی۔کچھ دن سکون رہا ایک دن شہزادی نے کہا میرا دل کرتا ہے میں شکر ادا کروں کہ مجھے اتنے اچھے والد نصیب ہوئے ہیں کہ میری ہر خواہش پوری کرتے ہیں۔ مجھ سے اتنا...

Khaloos ki qeemat aur behis log

تصویر
کبھی کبھی خلوص کی خوشبو بھی بےحس دلوں تک نہیں پہنچتی۔ یہ ویڈیو اُن رشتوں کے بارے میں ہے جو آپ کی ہر کوشش کو مٹی میں ملا دیتے ہیں۔ اگر آپ نے کبھی دل سے کسی کو چاہا ہو اور بدلے میں زخم پائے ہوں، تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے۔" https://urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen #vaiza #hajoometanhai Bewaqoof-larki-urdu-alamati-kahani/

Facebook Fatigue: A Poem for the Chronically Online” 

تصویر
🔥 “Facebook Fatigue: A Poem for the Chronically Online”   📱 If your thumb has muscle memory for the Like button and your soul feels trapped in comment sections—this one’s for you. A savage, witty poem about how Facebook became our second home... and third personality.  #facebookreel #foryouシpage  A conversation between me and myself me: who are you? myself: I am legend of blue sea you? me: I am mad dog?  myself: what?are you serious? me: yes i am mad dog.. I am not a robbot myself: what? are you human too? me: yes my ahjushi myself: ahjushi? do I look like that man ohsoo? me: no my little princess m kidding you are just my imaginary cat hahahha. myself: Oh God. whats wrong with you? behave yourself I am strong woman dobong soon.. me: so what? fight my way.. myself: i will call my amazing boyfriend he will kill you while you were sleeping so better dont mess with w two worlds me: oh save me please I am city hunter.. dont kill me , heal me plz. myself: I am not ...

Ek tha Khali payala

تصویر
خالی پیالہ کہانی ایک تھا خالی پیالہ ۔آرام سے اپنی زندگی گزار رہا تھا۔ اسکے ہم پیالے کارآمد سمجھے جاتے تھے یہ پیالہ عیب دار تھا۔کوئی اسے استعمال نہیں کرتا ۔ دیگر پیالوں میں کبھی کوئی میٹھا کھاتا کوئی ٹھنڈا پانی پیتا، کبھی کسی کو گرم گرم کھانا کھانے کیلئے استعمال کیا جاتا۔ خالی پیالہ ان سب کو دیکھ کر خوش ہوتا ۔ نہ اسے گرمائش سہنی پڑتی نہ ٹھنڈک۔آرام سے الماری کے کونے میں پڑا رہتا۔ عیب دار تھا سو کوئی اگر اسے استعمال کرنے کیلئے اٹھا بھی لیتا تو واپس رکھ کر دوسرا اٹھا لیتا  خالی پیالہ ہنس ہنس کر دوسروں کو بتاتا۔ اتنا بے کار ہوں کہ آرام و عیش کی زندگی گزارتا ہوں۔ نہ مجھے وقت بے وقت مانجھا جاتا نہ گرم سیال سہنا پڑتا نہ غیر ضروری ٹھنڈک سہہ کر جھوٹا قرار پاتا ہوں۔  کچھ پیالے ہاں میں ہاں ملاتے کچھ کہتے ہم خالی کم ہی رہتے ہیں۔ ہم کام آرہے ہیں کبھی کوئی گرم کھانا ڈال دے تو اپنی تاثیر سے اسے فیض پہنچاتے ہیں کبھی کسی کو میٹھا کھلا کر خوش کرتے ہیں کبھی کسی کی بھوک مٹانے کے کام آتے ہیں۔تم تو بے مصرف ہو خالی پیالے۔ کسی دن ماہانہ صفائی میں نکال باہر کردیئے جائو گے۔  ماہانہ صفائی ہوئی۔واقعی...

“Aik Cactus aur Gulab ki Kahani – Urdu Emotional Story | Hajoom e Tanhai”

تصویر
ایک تھا کیکٹس ۔۔ صحرا میں اگا نہ کسی نے دیکھا نہ بھالا۔ کوئی گزرتے ہوئے نگاہ بھر گیا تو منہ بنا گیا۔ یونہی کہہ ڈالا بے کار پودا کانٹے دار۔نہ پھول نہ پھل نرا بوجھ دھرتی پر کیکٹس کے دل میں یہ جملہ ترازو ہوا سوچا کیا مقصد رہا میرا وجود خار دار بد شکل ۔ ہونا بے کار ہونے سے لوگ بیزار۔ قریب تھا کہ پودا سوکھتا جاتا  دنیا سے روٹھتا جاتا۔ اس نے آخری سہارے کیلئے دعا کی۔  یا خدا مجھے گلاب بنا دے۔ کوئی گھڑی قبولیت کی تھی ۔ کیکٹس روتے روتے سو گیا ۔صبح آنکھ کھلی تو پھولوں کے کنج میں سبک ہوا سے کھل رہا تھا۔ اسکی خوشبو چار سو پھیل رہی تھی اسکا وجود سب بدل چکا تھا۔ وہ اب ایک کھلتے گلابی رنگ کا گلاب کا پھول بن چکا تھا۔ اتنا خوبصورت کہ جب مالی آیا تو اسکی خوبصورتی سے متاثر ہو کر چن چن کر اکٹھے کیئے پھولوں میں رکھ لیا۔ اسکو ایک خوبصورت گلدستے کا حصہ بنا کر دکان میں سجا دیا گیا۔ سنگ اور بھی کئی حسین گلاب تھے۔ کسی خوش ذوق کی۔نگاہ پڑی اس گلدستے کو چن لیا۔ اٹھایا اور خرید لیا۔ یہ گلدستہ اسے آج اپنے ایک دوست کی شادی میں اسے تحفتا پیش کرنا تھا۔ اس نے بڑے خلوص سے دلہا بنے دوست کو بڑا سا گلدستہ پیش کیا ج...