میں یوں تو جانتا ہوں خود بھی ہوں کتنا بیکار میں
میں تو بس کسی کے بتایے جانے سے ڈرتا ہوں
سو بار پوچھا گیا مجھ سے کون ہوں میں ہنس دیتا ہوں
بتا تو دوں بس جہاں میں جانے جانے سے ڈرتا ہوں
یوں تو قیامت کا انتظار مجھے بھی رہتا ہے لیکن
کچھ اپنے کچھ اپنوں کے نقاب اتارے جانے سے ڈرتا ہوں
یوں تو بے خوف بہادر کہلاۓ جاتے ہیں مگر یہ جان لو
میں بے خوف بہادر کے خوف کھایے جانے سے ڈرتا ہوں
لفظوں کی اندھیر نگری ہو یا شاعرانہ تشبیہات کا طلسم
میں کلام سے نہیں ڈرتا ہم کلام ہوے جانے سے ڈرتا ہوں
احباب ہوں با اجنبی مصافحہ کر لینے میں کیا حرج مانع مجھے
احوال دریافت کرنیوالے کے بس نظر چرایے جانے سے ڈرتا ہوں
ایسی بھی کیا خود کلامی کہ دنیا محو گفتگو ہونے لگے تنہائی میں
میں اپنے آپ میں اپنے آپ کو چپ کرایے جانے سے ڈرتا ہوں
یہ خوف تھوڑی ہے جان لے گا کسی روز تنہائی کو ہجوم
میں ہجوم تنہائی کو سر راہ پہچان لئے جانے سے ڈرتا ہوں
از قلم ہجوم تنہائی
#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
#hajoometanhai #urdushortstories #urdukahanian #urdu #pakistaniadab #urduadab #hajoometanhaistories #hajoom #tanhai #ikhlaqikahanian #urdunovel#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
No comments:
Post a Comment