خالی پیالہ کہانی ایک تھا خالی پیالہ ۔آرام سے اپنی زندگی گزار رہا تھا۔ اسکے ہم پیالے کارآمد سمجھے جاتے تھے یہ پیالہ عیب دار تھا۔کوئی اسے استعمال نہیں کرتا ۔ دیگر پیالوں میں کبھی کوئی میٹھا کھاتا کوئی ٹھنڈا پانی پیتا، کبھی کسی کو گرم گرم کھانا کھانے کیلئے استعمال کیا جاتا۔ خالی پیالہ ان سب کو دیکھ کر خوش ہوتا ۔ نہ اسے گرمائش سہنی پڑتی نہ ٹھنڈک۔آرام سے الماری کے کونے میں پڑا رہتا۔ عیب دار تھا سو کوئی اگر اسے استعمال کرنے کیلئے اٹھا بھی لیتا تو واپس رکھ کر دوسرا اٹھا لیتا خالی پیالہ ہنس ہنس کر دوسروں کو بتاتا۔ اتنا بے کار ہوں کہ آرام و عیش کی زندگی گزارتا ہوں۔ نہ مجھے وقت بے وقت مانجھا جاتا نہ گرم سیال سہنا پڑتا نہ غیر ضروری ٹھنڈک سہہ کر جھوٹا قرار پاتا ہوں۔ کچھ پیالے ہاں میں ہاں ملاتے کچھ کہتے ہم خالی کم ہی رہتے ہیں۔ ہم کام آرہے ہیں کبھی کوئی گرم کھانا ڈال دے تو اپنی تاثیر سے اسے فیض پہنچاتے ہیں کبھی کسی کو میٹھا کھلا کر خوش کرتے ہیں کبھی کسی کی بھوک مٹانے کے کام آتے ہیں۔تم تو بے مصرف ہو خالی پیالے۔ کسی دن ماہانہ صفائی میں نکال باہر کردیئے جائو گے۔ ماہانہ صفائی ہوئی۔واقعی...
Hajoom E Tanhai and Urduz are inspiring Urdu web blogs offering a collection of motivational Urdu quotes, aqwal e zareen, Urdu moral stories, and life lessons. Dive into engaging Urdu metaphors and captivating, simple yet classic Urdu tales. Whether you're learning Urdu or seeking life-changing lessons, these blogs guide you towards a better, happier life. Explore moral-rich stories, timeless wisdom, and motivational content in Urdu, all designed to uplift and inspire."