ایک بار دور کہیں کسی ویرانے میں کوئی بیٹھا تھا۔ آنکھیں میچے۔ کسی نے دیکھا تو تعجب سے پوچھنے لگا۔ کیا دیکھتے ہو آنکھیں میچے؟۔ کوئی ہنس دیا۔۔ یہی کہ آنکھیں میچ کر مجھے دنیا نہیں دکھائی دیتی مگر آنکھیں میچ کر دنیا دکھائی دینے لگتی ہے۔ کسی کو بات سمجھ نہ آئی۔۔ یہ کیا بات ہوئی؟ یا تو آنکھیں میچ کر دکھائی نہیں دیتا یا دکھائی دیتا ہے۔ کوئی آنکھیں کھول بیٹھا۔۔ آنکھیں کھول کر وہ دنیا نظر آتی جو سب دیکھ سکتے ہیں مگر آنکھیں بند کرکے وہ دنیا نظر آتی ہے جو صرف کوئی خود دیکھ سکتا ہے۔۔ کسی نے سوال کیا۔ کسی کو آنکھیں بند کر کے کچھ نظر نہیں آتا آخر کوئی کیسے دیکھ سکتا ہے؟ کوئی پھر ہنس دیا۔ کسی کو دیکھنا ہو تو آنکھیں بھی کسی کی ہی بند ہونگی کوئی کسی کی دنیا کیسے دیکھ سکتا ہے؟ کسی کو بات سمجھ آگئ۔ آنکھیں میچ کر کوئی بیٹھا تھا کسی نے بھی اسکی تقلید کی۔ کسی کو کچھ ایسا نظر آیا کہ آنکھیں کھولنے کا ارادہ ہی ترک کردیا۔۔ نتیجہ: آنکھیں میچ کر اگر کچھ دکھائی دینے لگے تو اسکا مطلب ہے آپکی آنکھیں کھل چکی ہیں ۔۔...
Hajoom E Tanhai and Urduz are inspiring Urdu web blogs offering a collection of motivational Urdu quotes, aqwal e zareen, Urdu moral stories, and life lessons. Dive into engaging Urdu metaphors and captivating, simple yet classic Urdu tales. Whether you're learning Urdu or seeking life-changing lessons, these blogs guide you towards a better, happier life. Explore moral-rich stories, timeless wisdom, and motivational content in Urdu, all designed to uplift and inspire."