پڑوسی کہانی۔۔ ایک تھا مجو۔۔ اس کا پڑوسی بھی تھا سجو۔۔ اب مسلئہ یہ تھا کہ سجو نے بھینس پالی ہوئی تھی مسلئہ یہ سجو کا نہیں تھا مسلئہ مجو کا تھا کہ بھینس ہمیشہ اسکے گھر کے آگے آکر گوبر کر دیتی تھی مجو روز اسکا گوبر اٹھاتا مگر کبھی سجو سے شکایت نہ کی۔۔ ایک دن سجو غصے میں لال پیلا مجو کے گھر آیا آتے ہی بلا لحاظ چلا کر بولا۔۔ پکڑو اپنے مرغے کو میرے گھر کے دروازے پر بٹ کر آیا ہے ۔۔۔ تمہارا مرغا ہے سنبھال کر رکھو اسے آئندہ میرے دروازے پر بٹ کی تو حلال کر دوں گا۔۔ مجو حیران پریشان کھڑا سوچ رہا تھا مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا ایک مسلئہ میں نے پال رکھا ہے کسی کیلئے۔ نتیجہ۔۔پڑوسی نے بھینس پالی ہو تو کبھی نہ کبھی اسکا گوبر آپکو اٹھانا ہی پڑتا۔۔ بھینس اور گوبر یہاں استعارے ہیں۔۔۔ از قلم ہجوم تنہائی
Hajoom E Tanhai and Urduz are inspiring Urdu web blogs offering a collection of motivational Urdu quotes, aqwal e zareen, Urdu moral stories, and life lessons. Dive into engaging Urdu metaphors and captivating, simple yet classic Urdu tales. Whether you're learning Urdu or seeking life-changing lessons, these blogs guide you towards a better, happier life. Explore moral-rich stories, timeless wisdom, and motivational content in Urdu, all designed to uplift and inspire."