بکرا کہانی bakra kahani
بکرا کہانی میں میں میں۔۔ وہ ایک سرخ بکرا تھا ۔جانے رات سے اسے کیا ہوا تھا کہ میں میں میں کرکے پورا محلہ جگا رکھا تھا۔ بکرا عید کو تیسرا دن تھا جس جس نے قربانی کرنی تھی کرلی تھی آج تو لازمی ہی کر لینی تھی مگر شام ہونے کو آئی بکرے کی آواز آئے چلی جا رہی تھی۔ میں میں میں۔۔ کون رہ گیا آخر قربانی سے۔ جھلا کر وہ اٹھا ۔وہ خود گڈریا تھا بکروں کا پورا ریوڑ سنبھالتا تھا آج تک ایسی کراہیں کسی بکرے کی نہ سنی۔ یوں لگتا تھا چھری تلے آچکا ہے مگر جان نکلنے میں اتنا وقت تو نہیں لگتا کوئی اناڑی قصائی ہوگا۔اس نے سوچا ۔ نہ اسے عید سے غرض تھی نہ قربانی سے ۔ وہ تو محلے والوں سے گوشت کی بھی توقع نہ کرتا تھا اسے ضرورت ہی نہ تھی مگر اس وقت تو دل کر رہا تھا اس بکرے کو خود اپنے ہاتھوں سے ذبح کر ڈالے بکرے کا شور رات سے تواتر سے آئے جا رہا تھا وہ پیروں میں چپل پھنساتا دروازہ کھول کر باہر نکلا تو دیکھا اسکا ہمسایہ بھی بکرے کی آواز سے پریشان سر ہاتھوں میں تھامے تھڑے پر بیٹھا تھا تم بھی بکرے کے شور سے اٹھ آئے ہو باہر؟ اس نے سرخ آنکھوں سے اوپر دیکھا اور دھیرے سے سر ہلا دیا یہ ہے کس کا ...