اشاعتیں

SAD لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

ناقدری کہانی

 ناقدری کہانی ایک تھا جوہری خزانےکا مالک تھا ایک دن اپنا خزانہ خالی کرنے لگا  ہیرا  وہ پھینکا پکھراج موتی سب پھینکتا گیا سونا پھینکا چاندی سب قیمتی سے قیمتی جواہر پھینک ڈالے اسکے گھر کے آگے ٹیلے بن گیے جواہرات کے لوگ اس سے ملنے آتے ان ٹیلوں میں سے راستہ بنا کر کبھی کھود ڈالتے کبھی پیروں تلے روند جاتے خزانے دبتے گیے پکا راستہ بن گیااور  جوہری تڑپ تڑپ کر مر گیا کوئی کبھی ایک معمولی موتی تک اٹھا کر نہ لے گیا کسی کو ان جواہر کی قدر ہی معلوم نہ تھی نتیجہ: لوگ نا قدرے ہوتے ہیں

پاگل

مجھے پاگل خانے کون لے کر آیا ؟ ہوش آتے ہی وہ پاگل غصے سے اور پاگل ہونے لگا  سشہش چپ پاگل میل نرس نے دوہتھڑ لگا کر خاموش کرایا  پاگل بنے رہو ورنہ یہ لوگ ٹھیک سمجھ کر نکال دینگے  پاگل نے سر ہلا دیا اب وہ چہرے پر حماقت مآب تاثرات سجایے خلا میں گھوررہا تھا بشیر نے اسکا منہ ہاتھ دھلایا فارغ ہوا دیکھ کیا رہے ہو چلو بھی دوسرے نیے بھرتی ہوےمیل نرس کو حیرت سے دیکھتے ہوۓ پا یا تو ڈانٹ دیا یہ پا گل نہیں ہے ؟ وہ پوچھے بنا نہ رہ سکا پاگل ہی تو ہے بشیرہنسا بس اسکو ایک بار پاگل نہیں مانو تو آرام سے ہر بات مان لیتا ۔۔۔۔