اشاعتیں

Karwisachai لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

Karwi sachai

#karwisachai کڑوی سچائی 1: چھوٹا دل اور چھوٹا دماغ  چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان رہتا اور رکھتا ہے۔۔ 2:اگر کوئی آپ سے بار بار کام کر وا رہا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ ماہر ہیں اس کام کے ۔۔ بلکہ اگلا خودکام نہیں کرنا چاہتا۔۔ 3: ہم چھوٹے بچوں کو آسان اردونہیں مشکل انگریزی سکھاتے ہیں بیٹا اپنے فرینڈز سے اپنے ٹوائیز شئیر کرو حالانکہ بچے کیلیئے بولنا مشکل ہوتا ہے زبان نہیں 4:صبح جلدی اٹھنے کا سوچ کر کبھی آپ جلدی نہیں سو سکتے 5:لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے جبھی بل زیادہ آرہا ہے 6: سننا شروع کروگے تو ہر کوئی سناتا رہے گا 7:اپنے والدین کے  لاڈلے بچے اگر آپ نہیں تو آپ قابل رحم ہیں 8:ابو کو اپنے بہن بھائی امی کو اپنے بہن بھائی آپ بہن بھائیوں سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں 9:اگر اپنی کسی خامی کا اعتراف کر لو تو دنیا آپکو آپکی اتنی خامیاں گنوائے گی کہ آئیندہ آپ اپنی غلطی کا اعتراف کرنے سے توبہ کر لیں گے۔۔ 10:  اگر کوئی آپکی غلط بات میں بھی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے تو اسے یقینا آپ سے کوئی کام ہے 11:جب آپ کسی کو اسکی اوقات یاد دلاتے ہیں تو یاد رکھیئےوہ آپکی اوقات بھی جان جاتا ہ...