بد صورت کہانی
بد صورت کہانی ایک تھا گائوں ۔ اس میں سب بد صورت تھے۔ کوئی ایک بھی شکل کا اچھا نہ تھا۔خوب صورتی کے سب لوازم سے بے بہرہ سب اپنی بد شکل کم رنگ بے ڈھب سراپوں کے ساتھ مطمئن خوش زندگی گزار رہے تھے۔ اپنا اپنا کام کرتے کسی عورت کی بھنوئیں آپس میں ملی تھیں تو کوئی داڑھی کے خط بنوانے سے بے بہرہ جھاڑ جھنکار بال منہ پر سجائے پھرتا۔ ایک روز کسی دوسرے گائوں سے ایک حجام اور اسکی بیوی تلاش روزگار میں ادھر آ بسے۔ دونوں دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پورا گائوں اپنے ظاہر سے بے نیاز بدصورت چہروں کے ساتھ فخر سے سینہ تان کے پھرتا۔ حجام نے اپنی دکان کھولی لوگوں کی مفت میں حجامت کرنے کا لالچ دینے کو رعائیت دی کہ پہلی دفعہ جو بھی حجامت کروانے آئے گا اسکو مفت حجامت کرکے دوں گا۔لوگ مفت کا سن کر جوق در جوق آئے حجامت کروا گئے اسکی بیوی نے سوچا یہاں کی تو عورتیں بھی بنائو سنگھار کرنا نہیں جانتی چلو میں بھی یہ کام شروع کر دیتی ہوں۔ اس نے گھر کے باہر لکھ کر لگا دیا جو بھی عورت پہلی بار بنائو سنگھار کروائے گی اسے مفت کر کے دوں گی۔ عورتیں شوق میں اس سے بھنوئیں بنوانے آگئیں۔ دونوں میاں بیوی بہت خوش ہوئے۔ لوگوں نے اپبی صورتوں ...