Posts

Showing posts with the label songs lyrics in urdu

بنیان والے انکل کی کہانی

بنیان والے انکل  کی کہانی  ایک تھے انکل  ہر وقت بنیان پہنے رکھتے تھے  شلوار پہنتے تھے  مگر کبھی بھی قمیض میں نظر نہیں آتے تھے  جانے کیا وجہ تھی  صبح اچھے بھلے پورے کپڑے پہن کر دفتر جاتے تھے ،مگر واپس گھر آتے اور قمیض اتار دیتے ہم بچے کافی حیران ہوتے تھے کتنے بے شرم انکل ہیں ایکدن وہ انکل نہا کر ٹیرس پر آگیے  ہم نے انکو دیکھا اور ہم اندر کمرے میں گھس گیے  کیونکہ اس بار وہ صرف تولیہ پہن کر باہر آگیے تھے  اور ٹیرس پر وائپر لگانے لگ گیے  نتیجہ : بےشرمی کی ہائٹ از قلم ہجوم تنہائی

ضرورت کہانی

ضرورت کہانی  ایک تھی ضرورت بہت کمینی تھی ہر وقت خواہش کو مارتی رہتی تانگ کرتی رہتی تھی کبھی پورا نہیں ہونے دیتی تھی ہمیشہ آگے آجاتی تھی  ایک بار روتی آئی اور خواہش سے بولی  تم مر جاؤ  ابھی خواہش سوچ ہی رہی تھی کیا جواب دوں ضرورت نے اسکا گلہ گھونٹ دیا  مشہور ہوگیا خواہش نے خود کشی کر لی  نتیجہ : خواہش معصوم ہوتی ہے  از قلم ہجوم تنہائی

سائنس دان کہانی

سائنس دان کہانی  ایک تھا سائنس دان ایک بار بیٹھا چا ۓ پی رہا تھا چینی کم لگی  چینی دان سے چمچ بھر کر چینی ڈال رہا تھا کہ دیکھا چینی میں چیونٹی ہے  اس نے اٹھا کر ایک طرف رکھ دی  جانے کیا سوجھی اسے دیکھنے لگا  چیونٹی چل نہیں پا رہی تھی صحیح طرح سے ... لنگڑی ہو گئی تھی اسے دکھ ہوا اس نے اسی وقت چیونٹی کو اٹھا کر اپنی تجربہ گاہ میں لا کر مصنوئی ٹانگ لگا دی  چیونٹی کے نیی ٹانگ تو لگ گئی مگر اسکے وزن سے زیادہ وزنی تھی سو وہ چل پھر نہ سکی مر گئی  سائنس دان نے سوچا میں نے تو اسکا بھلا کرنا چاہا تھا یہ تو بھوکی مر گئی  نتیجہ : ہر چیز میں سائنس لڑانا اچھی عادت نہیں ہے  از قلم ہجوم تنہائی

main ne saawan se kaha

main ne saawan se kaha song full lyrics in urdu  میں نے ساون سے کہا دل کی آگ بجھا ساون نے کہا چپکے سے جل جا میں نے بادل سے کہا دل کی آگ بجھا بادل نے کہا پاگل ہے تو کیا  ساون کے بس کی بات نہیں بادل کے بس کا کام نہیں  اس روگ کی کوئی دوا نہیں اس درد کا کوئی نام نہیں  میں نے جام سے کہا مجھ کو جلنے سے بچا  تو جام نے کہا لے اور پی جا مجھ کو پینے کا شوق نہیں یہ دل کی لگی بجھانی ہے آنکھوں میں کتنے آنسو ہیں ساگر میں کتنا پانی ہے میں نے ساگر سے کہا میری پیاس بجھا ساگر نے کہا ڈوب ک مر جا میں نے ساون سے کہا دل کی آگ بجھا ساون نے کہا چپکے سے جل جا جس روز یہ میرا دل ٹوٹا اس روز بڑی برسات ہوئی برسوں میں اس ہرجائی سے ایک دن جو میری ملاقات ہوئی میں نے اس سے بھی کہا میری کیا ہے خطا تو اس نے کہا تو نے پیار کیا