نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اچھا معزرت، مختصر کہانی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اچھا معزرت

رکشے سے اترتے وہ بھکاری بچی جیسے چپک سی گئ تھی  باجی مدد کردو کردو ۔۔۔۔کہتی پائوں پر چڑھ گئ۔  اتنا تو اس میں حوصلہ کبھی نہ تھا کہ برداشت کر جائے اسکی معزرت سنے بنا رکھ کے دیا منہ پر تھپڑ۔۔ بچی بلکتی پیچھے ہٹ گئ وہ تنفر سے گھورتی اپنی من پسند دکان کہ جانب بڑھ گئ۔ ڈھیر سارے کپڑے نکال کر نخوت سے دیکھتی مسترد کرتی اس نے من پسند جوڑا اٹھا باہر نکلی ہی تھی کہ۔۔ خوب سجی سنوری بھاری بھرکم خاتون دکان میں داخل ہورہی تھیں اس سے بری طرح ٹکرا گئیں۔  اسکا پائوں انکے موٹے سانولے پائوں پر پڑا سو۔۔۔۔  سوری کا ابھی بس سو ہی نکلا تھا خاتون نے زور دار دھکا دے کر پیچھے کیا وہ پوری قوت سے دروازے سے ٹکرائی سر میں دروازہ لگا آنکھوں کے آگے تارے ناچ گئے۔۔  اندھی ہو پیر توڑ دیا۔۔۔  خاتون نے برداشت کرنا تو سیکھا ہی نہ تھا۔۔     https://therapistpresumegooseberry.com/

کتا اور بچہ کہانی

ایک بار ایک چھوٹا سا بچہ روتا ہوا ماں کے پاس آیا۔۔  اماں گلی کا کتا بھونک رہا ہے مجھ پرکاٹنے کو دوڑ رہا۔  ماں ہنسی۔۔ گلی میں مت جائو۔  بچہ منہ بسورنے لگا مگر میں تو وہ وہاں کھیل رہا ہوں۔  ماں چمکار کر بولی جائو پھر ایسا کرو اسے کاٹ کھائو۔ بچہ حیران ہوا  کیسے بھلا وہ تو کتا ہے میں اسے کیسے کاٹ سکتا ہوں۔۔ ماں ہنسی : یہی تو سمجھا رہی ہوں۔۔  وہ تو کتاہے بھونکے گا کاٹے گا بھی اسکی یہی فطرت ہے۔۔۔ تم اپنی گلی میں جانا ٹال سکتے ہو۔کیونکہ تم تو انسان ہو۔ از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry#hajoometanhai #hajoometanhaistories #hajoometanhaipoetry #urdushayari #azadn...

انا فلسطینی

 وہ ایک تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھا تھا۔۔  پانچ سال کا چھوٹا سا بچہ۔۔ اف رپورٹر کو کیا کیا دیکھنا پڑتا ہےمیں پاس گیا پوچھا:کیسے ہو؟ مسکرا کر بولا :ٹھیک ہوں۔۔ میں نے پوچھا یہ کس کے گھر کا ملبہ ہے؟ بولا: میرے گھر کا۔۔ میں نے پوچھا : کون کون۔۔ میں رکا ذرا سا پھر جھجک کر پوچھا: کون کون تھا؟ بولا:ماں باپ بہن بھائی سب میں نے مزید جھجک کر پوچھا: کوئی بچا؟ مسکرا کربولا: نہیں مرگئےماں باپ بہن بھائی سب؟ تو مسکرا کیوں رہے ہو؟ میں جھنجھلایا مسکرا کر بولا: تاکہ۔۔۔۔۔ تبھی دھماکا سا ہوا ایک قیامت اٹھی تھی۔ ہوا گردباد دھواں شور آہ و فغاں۔ میرا جسم ہوا میں تحلیل ہوا میں ہوا سا ہلکا پھلکا ہوا میں پورے زور سے زمین پر آپڑا۔۔ ہفت اقلیم آنکھوں کے سامنے گھوم گئے۔ وہ بچہ۔۔ مجھے خیال آیا۔ ہمت مجتمع کی ٹٹول کر ذرا سا سہارا لیکر اٹھا اس بچے کو تلاشنا چاہا وہ بچہ برابر میں پڑا تھااسکی مسکراہٹ امر ہوچکی تھی۔۔ ختم شد۔  از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayar...