اشاعتیں

short hajoometanhai stories لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

معروف کہانی

تصویر
معروف کہانی ایک بار کسی معروف کو کسی نے پکارا۔ گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے اسکے قدم رک اسے گئے دل دھڑک اٹھا چاہے جانے کا احساس حاوی ہوا سوچا جانے کیا چاہت ہوگی تصویر کھنچوانی ہے ساتھ یا بس آٹوگراف ۔۔ دونوں کیلئے ذہنی طور پر تیار ہو کر جو مڑ کر دیکھا تو کسی نے اسکے ہم نام کو پکارا تھا دوڑ کر کسی نے اس ہم نام کا پیچھا کیا ۔ کسی نے مغالطے میں ہاتھ ہلا دیا تھا کسی کو کہ شائد کسی نے اسے ہی پکارا ہے۔۔  کسی اور  نے اسکی یہی تصویر کھینچ لی اور اس عنوان کے ساتھ شائع کر دی کسی معروف کو کسی نے کہیں پہچانا ہی نہیں۔۔  کسی نے سوچا کسی کو کسی کی پہچان ہی نہیں رہی دنیا میں۔ نتیجہ: کسی کو کیا کسی کو پہچان لے یا نا پہچانے از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #...