اشاعتیں

احوال سفر کہانی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

ahwaal safar kahani احوال سفر کہانی

تصویر
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari احوال سفر کہانی ایک تھا مسافر اسے دور دراز کا سفر در پیش تھا کسی سرائے میں ٹھہرا ٹھہرا رہا برسوں بیت چلے کسی شناسا سے ملاقات ہوئی شناسا نے دریافت کیا منزل ملی کتنا سفر طے ہوا؟ واپسی کا کب ارادہ ہے مسافر ٹکر ٹکر شکل دیکھتا رہا شناسا کو تفصیل درکار تھی سو اصرار جاری رکھا مسافر نے آہ بھر کر کہا میرا سفر تمام ہو گیا منزل پھر بھی کوسوں دور ٹھہری میں چلتا تھا نہ رکتا تھا مجھے نہ منزل کی طلب رہی نہ سفر جاری رکھنے کی سکت سو یہاں رہتا ہوں سمجھو  مختصر یہ کہ میں ہوں ۔۔۔ تفصیل یہ ہے کہ یہیں ہوں ۔۔۔۔ شناسا کو تعجب ہوا مگر اسکی بات دل کو لگی پاس بیٹھ گیا گیے وقتوں میں قصہ مشہور تھا زندگی کے سفر میں قسمت کے نام کا ایک سرایے تھا وہاں کچھ درویش رہتے تھے جو وہاں جاتا تھا رہ جاتا تھا نتیجہ : قسمت اپنی اپنی