مزید کڑوی سچائیاں 1: انسان وہ ہے جو بھینس کا گوبر بھی اپنے استعمال میں لے آتا ہے 2:ہم بچوں کو یہ تو بتاتے ہیں وہ صحیح ہیں یا غلط یہ نہیں بتاتے کہ کیا صحیح ہے کیا غلط۔۔ 3: جس کے ہاتھ میں کیمرہ ہوتا ہے اسی کی تصویریں کم ہوتی ہیں 4: ہمیں خود کو اچھا ثابت کرنے کیلئے کسی کو برا کہنے کی ضرورت تب پڑتی ہے جب ہم دوسرے کے برے ہونے پر یقین ست زیادہ اپنے اچھے ہونے پر شک ہوتا ہت 5: عقل بڑھ جائے یا بال جھڑ جائیں ۔۔ انسان کو اپنا آپ برا لگنے لگتا ہے 6: کسی کی نظروں میں گرنے سے زیادہ ہم منہ کے بل گرنے سے ڈرتے ہیں 7: جب سے منہ پر کتاب رکھے رکھے سونا چھوڑا ہے منہ میں ٹیبلٹ رکھ کر سونا پڑتا ہے 8:بھینس پالو تو گوبر اٹھانا پڑتا 9: انتخاب کے نام پر آپ اسی کو چھوڑتے ہیں جس سے بہتر آپ کو میسر ہو 10: اگر نصیب میں ٹھوکر لکھی ہو تو بچا نہیں جا سکتا 11: چھن جانے کی تکلیف مل جانے کی خوشی سے زیادہ ہوتی ہے 12: پاکستانیوں کو ایک ہونے کیلیئے ایک بڑا سانحہ چاہیئے ہوتا ہے 13:ہم ایک ہیں بس وہ کافر یہ کافر فلانا کافر وہ قوم ایسی ہم ایسی قوم بلا بلا نتیجہ: ہم ایک جیسے ہیں از قلم ہجوم تنہائی
Hajoom E Tanhai and Urduz are inspiring Urdu web blogs offering a collection of motivational Urdu quotes, aqwal e zareen, Urdu moral stories, and life lessons. Dive into engaging Urdu metaphors and captivating, simple yet classic Urdu tales. Whether you're learning Urdu or seeking life-changing lessons, these blogs guide you towards a better, happier life. Explore moral-rich stories, timeless wisdom, and motivational content in Urdu, all designed to uplift and inspire."