نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

urdu alamati kahanian لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

kaghaz ki kashti kaghaz ka samander

مختصر بدنصیب کہانی ایک تھی کشتی ڈوب رہی کا کاغذ کی تھی۔۔ کاغذ کی کشتی سمندر میں؟ نہیں۔۔ سمندر بھی توکاغذ پر سجا تھا۔۔ پھر بھی ڈوب گئ۔۔ بات نصیب کی تھی۔۔ نتیجہ: اس کہانی کا نصیب ہی برا تھا۔۔ urduz web digest ایک اور علامتی کہا نی پڑھیئے  kaghaz-ki-kashti-kaghaz-ka-samander The-7-step-korean-skin-care-routine.html

Chirya aur chipkali kahani

ایک تھی چڑیا۔ اس نے اپنا ایک پیارا سا گھونسلہ بنایا۔ اس میں انڈے دیئے۔ انڈوں سے بچے نکلے اڑ گئے ایک بچہ اڑ نہ سکا۔ چڑیا نے غور سے دیکھا تو بچہ اسکا لگتا بھی نہ تھا۔ اس نے شائد اس انڈے کو جنم تو نہیں دیا تھا مگر پالا ضرور تھا۔ پالے کی محبت حاوی ہوئی اس بڑے ہوتے بچے کو بھی دانہ دنکا چگاتی رہی۔ بچہ بڑا ہوتا گیا۔ اتنا بڑا کہ چڑیا سے بھی بڑا ہوگیا۔ اسکے پر نکل آئے۔ چڑیا کیلئے اب اسکا پیٹ بھرنا ممکن نہ رہا۔ اڑ اڑ کر دانہ لا لا کر تھک جاتی یہ بچہ اسے بھوک سے بلبلا کر ٹھونگے مارتا۔ چڑیا زخمی زخمی ہوجاتی۔ اسی پر بس نہیں ایک دن چڑیا نے دانہ چگایا۔ تھک کر سستانے بیٹھی تو اس بچے نے اتنی زور کا ٹھونگا دیا کہ چڑیا گھونسلے سے نکل گئ۔ جلدی جلدی پر مار کر خود کو گرنے سے بچایا۔ بچہ غور سے دیکھ رہا تھا۔ اس نے بھی چڑیا کی نقل میں گھونسلے سے چھلانگ ماری اپنے ہاتھ پوری قوت سے پھڑپھڑائے ۔ مگر اسکے ہاتھ تو پروں کی طرح اسے ہوا میں سہارا نہ دے سکے۔ دھپ سے زمین پر آرہا۔ چڑیا اڑ کر نیچے آئی چونچ میں اسکی دم دبائی۔ اسے اڑ کر اوپر لے جانا چاہا۔ بچہ اپنی دم دبتے محسوس کرکے چیخ پڑا خود کو چھڑانے لگا چڑیا سے اسکے وجود...

perhi likhi machli kahani

ایک تھی مچھلی۔ اسکو شیشے کے گھر میں کسی نے کتب خانے میں رکھا ہوا تھا۔ روز لوگوں کو گھنٹوں گردن جھکائے کتابیں پڑھتے دیکھ کر اسے بھی پڑھنے کا شوق ہو گیا۔اپنی محدود جگہ میں تیرتے ہوئے لوگوں کو کتابیں پڑھتے دیکھ دیکھ کر ادھر سے ادھر ہوتی جاتی اور پڑھتی جاتی۔ یوں  فلسفہ، تاریخ ، سائنس ، اردو ادب غرض ہر موضوع پر کتابیں پڑھتی گئ۔  یہاں تک کہ اسے ادراک ہوا کہ تعلیم نے اسکی شخصیت بدل کر رکھ دی ہے۔ اب وہ عام مچھلی کی طرح تیرنے اور کھانے کی بجائے سوچوں میں گم  رہتی ۔ ایک دن سوچتے ہوئے مراقبے میں چلی گئ۔ کتب خانے کے ملازم کی صفائی کرتے ہوئے اس پر نظر پڑی سمجھا مر گئ۔ اسے نکال کر میز پر رکھے اخبار پر رکھ دیا کہ صفائی کے بعد پھینک دے گا۔ مچھلی نے پڑھ رکھا تھا کہ ایک عام مچھلی 10 منٹ تک پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے سو اس مہلت کو غنیمت جان کر اس کی علم کی پیاس مزید بھڑک اٹھی۔ اس نے اسی اخبار کو پڑھنا شروع کردیا۔ اخبار پڑھتے اسکی حالت غیرہونے لگی خوف کے مارے اسکی آنکھیں ابل سی پڑیں اس نے بے تابی سے اپنے پر اور سر کو اخبار پر پٹخنا شروع کردیا ۔ اخبار پھڑپھڑا اٹھا۔کتب خانے کی خاموشی کی چادر...

Aik zehreela saanp aur tanha ahmaq

رات کا اندھیرا پہاڑی علاقہ اس تنہا خیمے میں رات  بسری کی نیت جونہی سونے کا ارادہ باندھا احساس ہوا کہ تنہا ہے۔ سر جھٹکا   آنکھیں بند کیں یوں لگا کوئی ہے۔ اسکے ساتھ یہاں اس ویرانے میں اس خیمے میں۔ ۔ ٹارچ جلا تے اٹھ کر بیٹھا۔ اسکے پیتھیانے ایک مار سیاہ پھن نکالے اسے دیکھ رہا تھا۔  کیا کرے گا اب یہ؟  خوفزدہ انسان سوچ رہا تھا مار سیاہ نے اسکے ٹخنے پر اپنے دانت گڑو دییئے۔ چند لمحے گزرے وہ سانس تک روکے اسے تک رہا تھا۔ سانپ زہریلا تھا۔ اس کازخم درد دینے لگا تھا۔ سانپ نے پہلو بدلا رینگ کر اسکے خیمے سے باہر جانے لگا۔  اس نے سوچا تریاق نکالا زخم دھویا۔سونے لگا۔ اندھیری رات تاریکی تنہائی ۔۔ وہ اٹھ بیٹھا۔ خیمے سے باہر نکلا ۔ ادھر ادھر دیکھا۔ منظور نظر چند کوس کے فاصلے پر اپنی راہ پر گامزن تھا۔ اس کی آنکھیں روشن سی ہوئیں دوڑ کر گیا لپک کر اسے تھاما احتیاط سے اسے اپنے ساتھ خیمے میں لایا اپنے سرہانے اسے لٹایا۔ کروٹ بدلی گہری نیند سوگیا۔ اسکے سب خوف دم توڑ گئے تھے۔  خیمے میں اب وہ تنہا جو نہیں تھا۔ سانپ اسکے ساتھ تھا۔  انجام: کچھ لوگ تنہاکم احمق ذیادہ ہوتے ہیں۔ ur...

chotay samandar ki machli

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen

andhere

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen

Udaas larki ki kahani

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟  کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟  آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے   Desi Kimchi .. دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔ Desi Kimchi seoul korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS https://urduz.com/desi-kimchi-seoul-korea-based-urdu-web-travel-novel/ New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea. Bookmark : urduz.com kuch acha perho Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea. https://urduz.com/salam-korea-episode-1/ اردو مختصر افسانے، کہانیاں، ناول ، شاعر...

bolti chipkali kahani

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟  کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟  آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے   Desi Kimchi .. دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔ Desi Kimchi seoul korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS https://urduz.com/desi-kimchi-seoul-korea-based-urdu-web-travel-novel/ New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea. Bookmark : urduz.com kuch acha perho Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea. https://urduz.com/salam-korea-episode-1/ اردو مختصر افسانے، کہانیاں، ناول ، شاعر...

اونچے سنگھاسن پر براجمان

Urduz web digest kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen اردو مختصر افسانے، کہانیاں، ناول ، شاعری از قلم ہجوم تنہائی۔ دیسی کمچی سیول کوریا کی سیر پر مبنی اردو ویب سیر ناول ہے جس میں نا صرف آپ سیول کوریا کی سیر کر سکیں گے بلکہ دونوں ممالک کی ثقافت کا تقابلی جائزہ دلچسپ پیرائے میں پڑھنے کو ملے گا ۔ مزید تفصیل کیلئے دیسی کمچی قسط نمبر ایک مطالعہ کیجئے۔ Alone Join Hajoom E Tanhai

الو بنائو کہانی

ایک تھی کالی چڑیا اس نے ہد ہد سے پوچھا تم چڑیاہو؟ ہد ہد کو غصہ آیا بولا میں تمہیں چڑیا دکھائی دیتا ہوں؟ چڑیا اسے غصے میں آتے دیکھ کر اڑ گئ ہد ہد کوئل کے پاس گیا پوچھا میں کیا چڑیا جیسا لگتا ہوں؟ کوئل بولی چڑیا تو چھوٹی سی ہوتی ہے۔تم یقینا کوے ہو۔ ہد ہد نے دور بیٹھے کوے کو دیکھا۔اس نے غور کیا کہ کوا تو کالا ہے۔میں کوا نہیں ہو سکتا۔ اسے غصہ آگیا تھا کوئی اسے چڑیا کہہ رہا کوئی کوا سب پرندے پاگل ہوگئے ہیں کیا۔قریب ہی ایک ننھا پرندہ اپنی چونچ سے درخت کی شاخ کھود رہا تھا۔ ہد ہد نے اس سے پوچھا میں ہد ہد ہوں بتائو کیا میں کوا لگتا ہوں؟ چھوٹا پرندہ بولا نہیں کوے نہیں لگتے مگر ہد ہد تو میں ہوں تم مجھ جیسے بھی نہیں لگتے ہو۔ فاختہ اور کبوتر انہیں دور سے دیکھ رہے تھے۔کبوتر حیرت سے بولا آجکل ہاتھی بھی اڑنے لگے ہیں؟ کبوتر اڑ کر ہد ہد کے پاس گیا بولا ہاتھی ہو نا تم ؟ پر کب لگے تمہیں؟ ہد ہد نے غصے سے نتھنے پھلائے اور اڑ گیا ہد ہد اب طوطے کے پاس آیا طوطت تم بہت بولتے ہو کہتے ہو دنیا دیکھی ہے تم بتائو میں کون ہوں؟ طوطا بولا آلو۔ اگلے دن ہد ہد اکیلا بیٹھا تھا کہ فردوسی پرندہ اڑتا آیا اس...

ahsaas ka poda

میں ایک احساس کا پودا تھا۔   کبھی توجہ کی آبیاری سے پھلا پھولا تھا۔ میرے پھولوں کی خوشبو پھیلی تھی کوبکو دھنک رنگ تتلیاں میرے گرد منڈلائی تھیں۔ کئی دلگیر سکون پاگئے تھے میرے قرب میں کچھ بےدردوں نے میری جڑوں کو کھسوٹا تھا   جانے کیسے پھر موسم بدلا ہوائوں میں پھر بے گانگی چھائی  آلودہ ہوئے دل سب کے مردہ ضمیری کی رت ہے آئی۔ میں سوکھتا گیا یوں  کہ سب بے گانے ہوئے دل سمٹے سب کے  ایک دوجے سے انجانے ہوئے تم ایک جو میری بپتا سنتے ہو جان کنی کے لمحے کے اسیر لگتے ہو میرا غم سمجھ سکو تو کہوں میں آج ہوں کل رہوں نہ رہوں کیا کروگے مرتے پودے کی پوری اک خواہش  جو تم سے ہو سکے تو کرنا ذرا یہ کوشش اپنے دل میں ذرا سی نم مٹی کرنا اپنوں پرائوں کے دیئے زخم ستی کرنا مجھے بونا دل کے کسی کونے میں کبھی کبھی ان پر آنسئوں کی بارش کرنا شائد وہاں جڑ پکڑکر میں۔۔ چند ساعتیں اور جی جائوں۔ مرتے مرتے  کسی مرتے ہوئے کو  زندہ کر جائوں۔۔۔ 7/10/2022۔۔۔۔۔۔ If You Do Not (watch)REVENANT KDRAMA Now, You Will Hate Yourself Later سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں ...

بے خوف دوشیزہ کہانی

نیم اندھیرے کمرے میں تنہا بیٹھے کمرے کی کھڑکی سے باہر رات کی تاریکی میں ادھورے چاند کو دیکھتی اس لڑکی نے کچھ سوچا پھر خود کلامی کرنے لگی۔   گھپ اندھیروں سے  تنہائی سے اس ادھورے چاند کو دیکھتے آج پہلی بار احساس ہوا ہے مجھےکہ اس دنیا کو دیکھ لینے کے بعد  اب  مجھے دنیا میں کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا۔چایے کوئی بھی چیز سامنے آجائے مجھے خوف نہ آپائے گا۔  دور دیوار پر بیٹھی چھپکلی نے بہت غور سے اس لڑکی کو دیکھا۔پھر۔  حیران ہو کر پوچھ بیٹھی۔۔  واقعی؟ لڑکی کی آنکھیں پھیلیں۔ نیم اندھیرے کمرے میں رات کے پچھلے پہر تنہا بیٹھےہوں اور کمرے میں اچانک ایک چھپکلی نمودار ہو کر مخاطب ہو بیٹھے تو؟  لڑکی خوف کے مارے گنگ ہوئئ اور بے ہوش ہو گری   چھپکلی نے منہ بنایا۔  توبہ ہے۔لڑکیاں کتنی عجیب ہوتی ہیں۔ روشنی ، انسانوں اور اپنائیت کے احساس کی عدم موجودگی پر خوف نہ آیا ایک مخلوق کی موجودگی ڈرا کر بے ہوش کر گئ    نتیجہ : بے خوفی بہادری نہیں ہے۔ بہادر انسان بے خوف ہو سکتا ہے مگر بے خوف انسان بہادر ہو ایسا ضروری نہیں ہے۔  © Vaiza Zaidi سلام دوس...

PP

NB