اشاعتیں

maut kahani لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

موت کہانیmaut kahani

تصویر
ایک بار کسی کو مرنے کا بھوت سوار ہوا۔زندگی سے بےزار خود کشی کرنے پہنچا دریا کنارے ۔ کودنے لگا تو سوچا زندگی کو ایک موقع تو دوں کیا خبر بدل جائے وقت۔ سوچا کوئی اور یہاں آیا تو اس سے پوچھے گا کہ جی جائوں یا مر جائوں پھر جو وہ کہے کر گزروں گا۔ کھڑا رہا دن گزرا وقت بیتا خود کشی کا ارادہ ٹال گیا وہیں کنارے بیٹھ رہا۔زندگی کی جانب لوٹنے لگا تبھی وہاں کوئی اور آگیا۔ آکر دریا کنارے بیٹھ رہا کسی کو موقع ملا بھاگ کر اسکے پاس آیا پوچھا جی جائوں یا مر جائوں؟ کوئی سوچ میں پڑا پھر بولا مر جائو یوں جی جائو گے۔۔ کسی کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ مر تو رہا ہی ہوں مگر مجھ میں جو مر رہا ہے وہ جینے کا شوقین تھا کسی کو کوئی مسکرا کر دیکھنے لگا۔۔ مجھ میں جو مر چکا وہ اب جینے کا شوق رکھتا ہے۔۔ کسی نے خود کشی کا ارادہ ترک کیا لوٹ آیا۔۔ نتیجہ: مرنےوالے ہی جینا چاہتے از قلم ہجوم تنہائی alone? join hajoom... join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoe...