Posts

Showing posts with the label انا فلسطینی، اردو مختصر افسانے

انا فلسطینی

Image
 وہ ایک تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھا تھا۔۔  پانچ سال کا چھوٹا سا بچہ۔۔ اف رپورٹر کو کیا کیا دیکھنا پڑتا ہےمیں پاس گیا پوچھا:کیسے ہو؟ مسکرا کر بولا :ٹھیک ہوں۔۔ میں نے پوچھا یہ کس کے گھر کا ملبہ ہے؟ بولا: میرے گھر کا۔۔ میں نے پوچھا : کون کون۔۔ میں رکا ذرا سا پھر جھجک کر پوچھا: کون کون تھا؟ بولا:ماں باپ بہن بھائی سب میں نے مزید جھجک کر پوچھا: کوئی بچا؟ مسکرا کربولا: نہیں مرگئےماں باپ بہن بھائی سب؟ تو مسکرا کیوں رہے ہو؟ میں جھنجھلایا مسکرا کر بولا: تاکہ۔۔۔۔۔ تبھی دھماکا سا ہوا ایک قیامت اٹھی تھی۔ ہوا گردباد دھواں شور آہ و فغاں۔ میرا جسم ہوا میں تحلیل ہوا میں ہوا سا ہلکا پھلکا ہوا میں پورے زور سے زمین پر آپڑا۔۔ ہفت اقلیم آنکھوں کے سامنے گھوم گئے۔ وہ بچہ۔۔ مجھے خیال آیا۔ ہمت مجتمع کی ٹٹول کر ذرا سا سہارا لیکر اٹھا اس بچے کو تلاشنا چاہا وہ بچہ برابر میں پڑا تھااسکی مسکراہٹ امر ہوچکی تھی۔۔ ختم شد۔  از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayar...