Showing posts with label hajoometanhai moral stories. Show all posts
Showing posts with label hajoometanhai moral stories. Show all posts

Saturday, February 15, 2020

بھگوڑا کہانیbhagora kahani....

بھگوڑا کہانی
ایک تھا کوئی بھاگ جاتا تھا۔ کوئی مسلئہ ہو کوئی پریشانی ہو وہ راہ فرار اختیار کرتا تھا۔ اسلیئے نہیں کہ اس کو مسلئے حل کرنے میں دلچسپی نہ تھی۔ بلکہ اسلیئے کہ اسکے پاس مسائل سے نمٹنے کا حل ہی نہیں ہوتا تھا۔اسکے مسلئے ہی پیسے سے متعلق تھے جو کبھی اسکے پاس ضرورت جتنا نہ آیا ۔ اسکو جو چاہیئے وہ بس خریدا جا سکتا تھا۔۔ قوت خرید نہ ہونے کے باعث وہ بس بھاگ جاتا ۔۔ یہاں ہی مگر یہاں سے دور۔ 
ایک دن سچ مچ بھی بھاگتا رہاسوچا اس وقت تک بھاگے جب تک بھاگ نہ چکے اپنے آپ سے ۔۔ اپنی سوچ سے۔۔ 
مگر خود سے کون بھاگ سکتا ۔۔ اپنے آپ سے بھاگ کر تھکا گرا۔۔  
کل پھر بھاگ اٹھے گا۔۔ 
نتیجہ: بھاگنے سے ذہنی وزن کم نہیں ہوتا۔۔






از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?


join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
stressed urdu poetry udaas urdu shayari اردو شاعری
Bhagora kahani

Wednesday, January 31, 2018

کون پاگل کہانی


کون پاگل کہانی 
میں نے ایک پاگل کو دیکھا
وہ  سوچوں میں گم دنیا سے بے پروا بیٹھا تھا 
میں نے پاس جا کر اس سے پوچھا 
کیا سوچ رہے ہو پاگل؟
اس نے نظر اٹھا کر مجھے دیکھا اور پوچھا 
ایک پاگل کیا سوچ سکتا ہے؟
میں سوچنے لگا 
وہ بھی سوچنے لگا 
جب مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا تو سوچا 
جانے وہ پاگل ہے یا میں 
نتیجہ : آپ بتائیں کیا آپ پاگل ہیں؟
از قلم ہجوم تنہائی

Sunday, January 14, 2018

ہرن کہانی

ہرن کہانی۔۔
ایک تھا ہرن ۔۔
اچھلتا کودتا رہتا۔۔
بھاگتا پھرتا۔۔
اسکا ایک دوست تھا مار خور۔۔
مار خور ہرن جتنا چست نہیں تھا بے حد بردبار تھا۔۔
ایک دن دونوں اکٹھے گھاس چر رہے تھے ہرن نے شیخی بگھاری۔۔
میں دس میٹر تک اونچی چھلانگ مار سکتا ہوں۔۔
مار خور مسکرا دیا
بے حد اچھی بات ہے۔۔
ہرن ہنس کر بولا تم تو پانچ میٹر تک بھی مار سکتے تم تو نہایت سست اور بونگے سے بکرے ہو تم کہاں اور میری ہرن کی اعلی نسل کہاں۔۔میں تو نایاب بھی ہو تا جا رہا ہوں تم جیسے بکرے تو بھرے پڑے
مار خور کو دکھ ہوا کہہ نہ سکا میں پاکستان کا قومی جانور ہوتا ہوں مجھے اتنا کم تر نہ سمجھو۔۔
مگر مار خور کم ظرف نہیں تھا سو چپ رہا
ہاں ہرن اسکی نظروں سے گر گیا۔۔
ہرن شیخی بگھارتا اونچی اونچی چھلانگیں مار کر مار خور کو جتاتی نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔۔ اسکی نظریں بھٹکیں اس نے بنا دیکھے چھلانگ لگائی ایک پتھر پر پائوں پڑا۔۔منہ کے بل گرنے لگا مار خور اسے گرتے دیکھ کر بچانے دوڑا۔۔
ہرن نے اسکا سینگ اپنے سینگ میں پھنسا
خود کو منہ کے بل گرنے سے بچا لیا۔۔
نتیجہ: کسی کی نظروں میں گرنے سے
ریادہ ہم منہ کے بل گرنے سے ڈرتے ہیں۔۔
از قلم ہجوم تنہائی

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen