Showing posts with label nazm. Show all posts
Showing posts with label nazm. Show all posts

Saturday, December 23, 2017

بے بسی کہانی۔۔ be basi kahani

بے بسی کہانی
ایک بار ایک بڑا سا بحری جہاز جو مسافروں سے بھرا ہوا تھا بیچ سمندر میں جا کر ڈوبنے لگا۔۔
سب مسافروں میں بھگدڑ مچنے لگی سب کے اوسان خطا ہو گئے کوئی مددگار کشتیوں کو بلانے کے اشارے بھیجنے لگا کوئی جہاز میں موجود امدادی سامان جمع کرنے دوڑا کسی کو ڈوبنے سے بچنے کو جہاز میں موجود مددگار چھوٹی کشتی درکار تھی۔۔ کوئی بس ڈوبنے سے بچانے والی جیکٹ پہن کر مطمئن ہو چلا تھا۔۔
جہاز کا کپتان خاموشی سے بیٹھا سب کی افراتفریح دیکھ رہا تھا کسی سے رہا نہ گیا پہنچا اسکے پاس سخت سست سنانےلگا۔۔
تمہاری غلطی ہے جو جہاز ڈوب رہا کم از کم اب تو اسے بچانے کی کوشش کر لو ہاتھ پر ہاتھ دھرے مت بیٹھے رہو۔۔
کپتان خاموشی سے سنتا رہا۔۔
کچھ لوگ آگے بڑھے اور کسی کو سنبھالنے لگے
بجائے اسکے کپتان کو برا بھلا کہو اپنی مدد آپ کرو۔
وہ آدمی غصے سے چلایا۔
تم کچھ کرتے کیوں نہیں ہو؟۔۔
کپتان مبہم سا مسکرایا اور بے چارگی سے بولا۔۔
میں کچھ نہیں کر سکتا۔۔
نتیجہ:کبھی کبھی زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں جب آپ کچھ نہیں کر سکتے تو تب آپ واقعی کچھ نہیں کر سکتے ہوتے ہیں۔۔
از قلم ہجوم تنہائی

Sunday, December 17, 2017

Maafi معافی

Maafi short urdu nazm

Ay tahi daman wajood...
apni kotahyoun pe nadim ha...???
aaho zari kerta ha...???
Tu kabhi ...
na Bargah e Ilahi me jhuk saka...
apne wajood ki alaisho ka weham liay...
sun nadaan...
tu kia janay...
jin baymaya hatho ko tu na phaila saka...
dua k lie...
na jor ska mafi k liye...
haan...
yeh tery hath...
hain takhleeq uski...
wo zaat jo paak hay...

By hajoom e tanhai
اے تہی دامن وجود
اپنی کوتاہیوں پر نادم ہے؟
آہ و زاری کرتا ہے
تو کبھی
نہ بارگاہ الہی میں جھک سکا
اپنے وجود کی آلائیشوں کا وہم لیئے
سن نادان
تو کیا جانے

جن بے مایہ ہاتھوں کو تو نہ پھیلا سکا
دعا کیلئے
نہ جوڑ سکا معافی کیلیئے
ہاں یہ تیرے ہاتھ
ہیں تخلیق اسکی
وہ زات جو پاک ہے۔۔



از قلم ہجوم تنہائی

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen