اردو افسانہ :کتا
بڑے ملک صاحب کو کتا کاٹ گیا
جس نے سنا حیران ہوا
کیسے کاٹ گیا تجسس بھی تو کوئی چیز ہے
گھر میں تھے صحن میں آ کر کاٹ گیا بتانے والوں کو سب خبر تھی
ارے نوج تو کتے کو خادموں نے مارا نہیں؟
ارے جان سے مار نے والے تھے بس بیگم جان بیچ میں آگیں بچا لیا
خیر جانا خیریت پوچھنے... بتا کے خیراں نے سر پر برقع تانا اٹھ کھڑی ہوئی جہاں آرا کو تجسس ہوا تھا مگر ایک معمولی نوکرانی سے مزید تفصیل جاننا شان کے خلاف محسوس ہوا سیدھا تیار ہو کر بھاوج کے گھر جا پہنچیں
کیا دیکھتیں ہیں بھائی صاحب ہاتھ پر پٹی بندھوائے ہائے ہائے کر رہے تھے جب کہ انکی بھاوج سر پر نیل بازو زخمی
لڑکھڑا کر چلتی ان کے لئے دودھ ہلدی گرام کر کے لائی تھیں
اے بھابی تم کو بھی کتا پڑ گیا تھا کیا ؟
بھائی تو بولنے لائق تھا نہیں ہر سوال پر ہائے کر رہا تھا سو بھاوج سے ہی پوچھنا پڑا
بڑا معنی خیزی سے مسکرا کر بولیں ہاں یہی سمجھ لو
بھائی بے حد جز بز ہو گیا تھا
خیر اب آ ہی گئی تھیں تو کھانا وانا کھا کر ہی جانا تھا سیر ہو کر جانے کو اٹھیں
مگر ہزار بار پوچھنے پر بھی مزید تفصیل نہ جاسکیں مجبور ہو کر لوٹ آئیں
اگلے دن خیراں کے سر ہو گئیں پوری بات بتاؤ
خیراں نے گہری سانس لی
ہونا کیا جانتی تو ہو اپنی بھاوج کو در پر کوئی کتا بھی آیے تو کھلا پلا کر بھیجتی ہے کے دن سے یہ کتا
دروازے پر آتا یہ روٹی ڈال دیتی اس دن بھی آیا ہوا تھا ملک صاحب کسی بات پر بھڑکے تھے ہاتھ چھٹ تو ہیں
پکڑی چوٹی دے دھنا دھن شروع ہو گیے سچ پوچھو بیگم جان وہیں تھی میں رہا نہ گیا بی بی جان کا نمک کھایا ہے
اوقات تو نہیں مری مگر روکنے کو منت ضرور کی روکتے ہی نہ تھے لہو لہان ہو گائیں یہ کتا پہلے تو دیکھتا رہا پھر جھپٹ پڑا ملک صاحب پر خادموں نے آ کر چھڑایا
ہک ہاہ کتا روٹی حلال کر گیا اپنی
جہاں آرا خوب غور سے سنتی رہیں خیراں تو اٹھ کر چلی گئی
ہاں اگلے دن ایک آوارہ کتا جہاں آرا کی چوکھٹ پر بھی ایک کتا سیر ہو کر چھیچرے کھا رہا تھا
از قلم واعظہ زیدی
#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
#hajoometanhai #urdushortstories #urdukahanian #urdu #pakistaniadab #urduadab #hajoometanhaistories #hajoom #tanhai #ikhlaqikahanian #urdunovel#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
No comments:
Post a Comment