Posts

Showing posts with the label shayaris

ahsaas ka poda

میں ایک احساس کا پودا تھا۔   کبھی توجہ کی آبیاری سے پھلا پھولا تھا۔ میرے پھولوں کی خوشبو پھیلی تھی کوبکو دھنک رنگ تتلیاں میرے گرد منڈلائی تھیں۔ کئی دلگیر سکون پاگئے تھے میرے قرب میں کچھ بےدردوں نے میری جڑوں کو کھسوٹا تھا   جانے کیسے پھر موسم بدلا ہوائوں میں پھر بے گانگی چھائی  آلودہ ہوئے دل سب کے مردہ ضمیری کی رت ہے آئی۔ میں سوکھتا گیا یوں  کہ سب بے گانے ہوئے دل سمٹے سب کے  ایک دوجے سے انجانے ہوئے تم ایک جو میری بپتا سنتے ہو جان کنی کے لمحے کے اسیر لگتے ہو میرا غم سمجھ سکو تو کہوں میں آج ہوں کل رہوں نہ رہوں کیا کروگے مرتے پودے کی پوری اک خواہش  جو تم سے ہو سکے تو کرنا ذرا یہ کوشش اپنے دل میں ذرا سی نم مٹی کرنا اپنوں پرائوں کے دیئے زخم ستی کرنا مجھے بونا دل کے کسی کونے میں کبھی کبھی ان پر آنسئوں کی بارش کرنا شائد وہاں جڑ پکڑکر میں۔۔ چند ساعتیں اور جی جائوں۔ مرتے مرتے  کسی مرتے ہوئے کو  زندہ کر جائوں۔۔۔ 7/10/2022۔۔۔۔۔۔ If You Do Not (watch)REVENANT KDRAMA Now, You Will Hate Yourself Later سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں ...