آپ کہانی

آسمان کہانی


ایک تھا پہاڑ بہت اونچا تھا اتنا اونچا کہ اسکو وہم ستانے لگا کہ وہ ہی آسمان تھامےہے وہ نہ ہو تو آسمان گر جائے۔ پرندے اڑتے آسمان میں کبھی پہاڑ کی چوٹی پر۔جا بیٹھتے تو پہاڑ اترا کر کہتا میرا احسان مانو میں نے آسمان تھام رکھا ہے ورنہ تم لوگ کہاں اڑتے۔ پرندے جنکی پرواز محدود تھی سر ہلاتے شکریہ ادا کرتے 
ایک دن روپل کا گروفن گدھ اس پہاڑ پر آبیٹھا۔ پہاڑ نے حسب عادت شیخی بھگاری۔ گدھ ہنسا۔بولا تم سے کہیں اونچا ہے آسمان جہاں تک میری رسائی ہے۔ پہاڑ نہ مانا کہنے لگا بکواس کرتے ہو۔ 
گدھ نے کہا ٹھیک ہے میں اونچی اڑان بھرتا ہوں تم میری دم چھو لو۔مان لوں گا کہ تمہاری رسائی آسمان تک ہے۔ 
پہاڑ مان گیا۔ گدھ نے اڑان بھری قلابازی کھائی آسمان میں گم گیا۔ پہاڑ کو اپنی اوقات پتہ لگی کوئی اس سے بھی اونچا ہے۔ مگر ماننا سرشست میں نہ تھا۔ پرندے جمع کرکے تقریر جھاڑنے لگا۔ دیکھو روپل کا گروفن گدھ مجھے کیا کہہ گیاکہتا یے آسمان مجھ سے اونچا ہے اور میں نے تھام نہیں رکھا اگر تھام رکھا ہے تو ذرا اسکی دم تھام کر دکھائوں اب بتائو اتنے عرصے سے آسمان تھامے ہوں اسکی دم تھامنے کو ہاتھ بڑھایا تو آسمان چھٹ گیا۔۔ پرندے افسوس کا اظہار کرنے لگے۔۔تبھی زور کی آندھی آئی۔ گہرے بادل چھائے چھاجوں مینہہ برسنے لگا۔ تقریر سننے آئے پرندے تتر بتر ہونے لگے کسی نے اونچی اڑان بھری بادل سے اوپر اڑنے لگا کوئی نیچے آیا پہاڑ کے دامن میں غار میں پناہ لی۔ بارش برستی گئ۔ جو بادلوں سے اونچا اڑا سکا پر بھی نہ گیلا ہوا جو نیچے چلے آئے وہ غار میں اوپر سے برسنے والی بارش سے تو بچ گئے مگر دامن کوہ میں پانی جمع ہونے لگا تو اس سیلاب سے بچنے کو پر پھڑ پھڑانے لگے۔ 
ایک نے دوسرے سے کہا" دیکھا گدھ نے مصیبت ڈال دی پہاڑ کا آسمان سے ہاتھ چھٹا تو کیسا چھاجوں مینہہ برسنے لگا مصیبتیں آگئیں۔ 
پہاڑ نے سنا تو فخر سے مزید چوڑا ہوگیا۔ 
پرندے غار میں پھڑپھڑائے گیلے پروں سے اونچا نہ اڑ پائے ڈوب کر مر چلے۔ جو بچے وہ آسمان صاف ہونے پر چوٹی پر چڑھ آئے اور گدھ کو برا بھلا کہنے لگے جسکی وجہ سے ان پر مصیبت در آئی۔ 
پہاڑ نے سنا مزید اکڑتا گیا۔ تبھی کسی چوہے نے پہاڑ کو ٹھوکر ماری۔۔ 
آسمان سرپر اٹھانے کے شوقین تیرے پیروں سے کبھی زمین کھسک گئ تو کیا کرے گا؟؟؟؟ 
تبھی ایک زور دار زلزلہ آیا۔ پرندے اڑے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوا۔ 
چوہا وہاں سے نکل لیا۔ ایک پرندہ آیا آکر چوہے کی کمر پر بیٹھ کر بولا
کمال چوہے ہو پہاڑ توڑ پھوڑ ڈالا ایک ٹھوکر سے؟ 
چوہا خوفزدہ ہوگیا۔ بولا
میں آئیندہ کبھی کسی پہاڑ کے نزدیک نہیں جائوں گا۔۔ 
نتیجہ: یہ جو ہورہا ہے نا ہونا ہے جبھی ہوتا یےآپکے ہونے نہ ہونے سے کچھ نہیں ہوتا۔۔ 
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry#hajoometanhai #hajoometanhaistories #hajoometanhaipoetry #urdushayari #azadnazm #hajoomshayari #tanhai #hajoom #HajoomETanhai #hajoometanhai #shorturduqoutes #aqwalezareen #urduposts #hajoom #tanhai #life #zindagi #pakistan #urdulovers

ڈھکن کہانی

ایک تھا فلسفی اسے ڈھکن جمع کرنے کا شوق تھا

۔ ہر طرح کے ہر قسم کے ڈھکن اسکے پاس موجود تھے۔اتنے ڈھکن تھے کہ وہ ڈھکنوں کا مینار بنا سکتا تھا۔ مگر اس نے کبھی ڈھکنوں کا مینار کسی کو بناتے نہیں دیکھا تھا سوچا ڈھکن سجائے پھیلائے شائد کچھ بن ہی جائے۔ ایکدن وہ اسی طرح ڈھکن پھیلائے سجائے بیٹھا تھا۔ کچھ ڈھکن ایک جیسے تھے کچھ ڈھکن مختلف تھے۔ کچھ بڑے ڈھکن تھے کچھ چھوٹے ڈھکن تھے۔ ڈھکنوں کی اتنی اقسام تھیں کہ اسے سمجھ نہ آیا ڈھکنوں کا کیا کرے۔ خیر ڈھکن تو ڈھکن ہوتے ہیں کچھ نہ بھی کریں ڈھکنے کے کام آجاتے یہ سوچ اسکی عقل ڈھک گئی تھئ۔یہ سوچ کر اس نے ڈھکنوں کو ڈھکنوں سے ڈھکا اور ڈھکنوں کو چھوڑ کر یہ سوچنے بیٹھ گیا کہ ڈھکن  کا کیا کرے۔۔تبھئ اور کچھ ڈھکن آئے۔۔ 
فلسفئ نے توجہ نہ کی وہ ڈھکن اب مزید تب ہی جمع کرنا چاہتا تھا جب اسکو کوئی اچھوتا خیال آجائے کہ ان ڈھکنوں کا کوئی مصرف سوجھ جائے۔۔ 
ڈھکن بڑھتے گئے۔ فلسفی ان ڈھکنوں کے ڈھیر میں دب کر مر گیا۔ 
نتیجہ: ڈھکن کو اپنی عقل نہ ڈھکنے دیں۔۔ 
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp#hajoometanhai #hajoompoetry#hajoometanhai #hajoometanhaistories #hajoometanhaipoetry #urdushayari #azadnazm #hajoomshayari #tanhai #hajoom #HajoomETanhai #hajoometanhai #shorturduqoutes #aqwalezareen #urduposts #hajoom #tanhai #life #zindagi #pakistan #urdulovers

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen