اشاعتیں

فروری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

Hud hud kahani

تصویر
ایک تھا ہد ہد شاخ پر بیٹھا تھا کوئل پاس سے گزری بولی اکیلے بیٹھے ہو بے چارے ہو کسی فاختہ کے ساتھ ہی بیٹھ جائوہد ہد چپ رہا ۔ کوئل کی فاختہ سے دوستی تھی اس سے ذکر کیا اسے منا کر لائی ہد ہد کے پاس لا بٹھایا۔  اگلے دن گزری اب دو نوں چپ بیٹھے تھے۔ بولی دونوں چپ بیٹھے ہو بے چارے ٹھہرو میں گانا سناتی ہوں۔ کوئل گانے لگی۔ ہد ہد اور فاختہ دونوں بیزار ہو کر اڑ گئے۔ کوئل کو کسی نے گانے کے دوران زور دار جھانپڑ لگایا کوئل گھبرا کر آنکھیں کھولتی ہے مادہ ہد ہد خونخوار نگاہوں سے دیکھتے پوچھ رہی تھی میرا ہد ہد کہاں ہے اور یہ پر کس کے ہیں سب سے بڑھ کر تم یہاں کیا کر رہی ہو کوئل گھبرا گئ بولی۔۔ ممم میں گانا سنا رہی تھی۔مادہ ہد ہد نے ایک اور جھانپڑ لگایا۔۔بولی گانا گا کے میرا ہد ہد اڑا دیا اب جائو لیکر آئو اسے  کوئل اڑ گئ۔ مادہ ہد ہد اکیلے بیٹھ کر انتظار کرنےلگی پاس سے طوطا گزرا اکیلی بیٹھی ہو بے چاری ہو کوئل کے ساتھ ہی۔۔  مادہ ہد ہد نے جملہ پورا ہونے سے پہلے ہی ایک زور دار جھانپڑ اسے لگا دیا۔۔  نتیجہ: اپنے معاملے میں کسی کو ٹانگ نہ اڑانے دو۔ اردو مختصر افسانے، کہانیاں، ناول ، شاعری از...