الیکشن دو ہزار اٹھارہ کہانی۔۔


الیکشن دو ہزار اٹھارہ کہانی۔۔ 
ایک بار تین دوست شکار کو گئے جنگل میں۔ شکار نہ ملا۔۔ شیر مل گیا تینوں نے مل کر اسکا شکار کرنا چاہا ایک نے پیچھے سے سے وار کیا ایک نے اوپر سے ایک نے شیر کی آنکھوں میں دھول جھونک دی شیر زخمی ہوا تو ۔۔ کسی طرح اسے باندھ لیا۔ مگر پھر بھوک سے نڈھال بھی ہوگئے اب شیر کو تو کھا نہیں سکتے تھے حرام حلال چھوڑو اسکے قریب جا کر حلال نہیں کر پائے کیونکہ اسکی دھاڑ سے ہی دم نکلنے لگتا 
خیر اسی شش و پنج میں تھے کچھ طلبا ادھر آنکلے۔۔ 
ایک۔جو ان میں بڑبولا تھا اس نے خوب خوب شیر کی برائیاں کیں شیر جوابا بس دھاڑتا مگر اس آدمی نے شیر کو بزدل ثابت کر لیا تبھی وہاں سے کسی سور کا گزر ہوا۔۔
طلبا چالاک تھے بولے شیر تو بندھا بیٹھا ہے ہم آپکو تب بہادر مانیں گے جب آپ شیر کو کھول کر اسکا شکار کر کے دکھائیں۔
اس بندے نے کچھ دیر سوچا پھر بولا ایک شرط پر میں اگر شکار کر لوں تو تم لوگوں کو کھانا پڑے گا۔۔
طلبا مان گئے۔۔
اس آدمی نے سور کو پکڑا اسے تقریر کرکے شیر سے مشابہ قرار دیا اسکی گردن پر چھرئ پھیر بھی دی۔
کچھ طلبا بدکے کچھ پکانے لگے۔۔
اب جب ہنڈیا تیار ہو گئ ہے تو سب مزے لیکر کر کھا رہے ہاں کچھ طلبا زخمی شیر کی مرحم پٹی کرنے بھی پہنچے ہیں سب نہیں کھا رہے سور۔۔
نتیجہ۔ یہ تین دوست اب بھی بتائوں یا سمجھ گئے کہ کون ہیں؟

از قلم ہجوم تنہائی

سیاسی بچوں کی کہانی



سیاسی بچوں کی کہانی
جناب آج ہم عوامی رائے آپکے سامنے لیکر آرہے ہیں ۔۔ جی جناب اس بار الیکشن کون جیتے گا؟
انصافین: اس الیکشن میں اس بار عمران خان پکا جیتے گا ۔ میں گنجوں کے سارے خاندان پر مزاحیہ خاکے بنائوں گا مسلم لیگ کے ہر بندے کا کچہ چٹھا کھولوں گا ان پر فیس بک ٹیوٹر پر مراسلے ڈال کر انکے پول کھولوں گا۔ یو ٹیوب پر ویڈیو بنوا کر ڈالوں گا۔ کہیں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑوں گا گنجوں کو۔۔ دیکھنا عوام تھوکیں گے بھی نہیں ان پر اور صرف بلے پر مہر لگائیں گے۔
مسلم لیگی : اس الیکشن میں بھی ن لیگ جیتے گی۔ کیونکہ میں الیکشن والے دن باہر نکلوں گا اور شیر پر مہر لگا کر واپس آجائوں گا۔۔
نتیجہ : ملکی سیاست سے اگر آپکی دلچسپی صرف انصافی پراپیگنڈے پر مشتمل مراسلے پھیلانے تک ہے تو یقینا آپکو ہے ہی نہیں دلچسپی۔
#election2018
#pmln
#votekoizatdo
از قلم ہجوم تنہائی

مجنون کون کہانی pagal/majnoon kon kahani


مجنون کون کہانی 
ایک بار کوئی کسی مجنوں کے پاس سے گزرا 
مجنوں کراہ رہا تھا اسے ترس آگیا پاس گیا پوچھا 
کیا چاہیے؟
مجنوں نے نگاہ اٹھائی بولا: ہوش 
کوئی مسکرا دیا 
مجنوں نے اچنبھے سے دیکھا 
کیوں مسکراتے ہو؟
کوئی بولا : ہوش تو پاس ہے جبھی تجھے احساس ہوا کوئی تیری حالت پر مسکرایا ہے 
مجنوں رو پڑا 
ہوش میں ہی تو ہوں اور ہوش ہی نہیں مجھے 
کوئی حیران ہوا 
یہ ممکن کیسے ؟ تو تو مجنوں بنا بیٹھا ہے 
مجنون ہنس دیا 
تو بھی تو ہوش مند بنا بیٹھا ہے مجنون کہیں کے 
کوئی بھنا گیا 
تیری یہ مجال مجھے مجنون کہے تو خود مجنون ہے جبی تجھے میں مجنون دکھائی دیتا ہوں 
کسی کا اس راستے سے گزر ہوا 
کیا دیکھتا ہے کوئی مجنون ہوا کسی ہوش مند سے جھگڑ رہا ہے چلا چلا کر کہہ تو مجنون ہے میں مجنون نہیں 
کسی نے تاسف سے سر جھٹکا 
کوئی ہوش مند بھلا کسی کو جتاتا ہے تو ہوش میں نہیں ہے ؟
نتیجہ : مجنون ہونا مشکل ہے ہوش کھونے پڑتے ہیں  

از قلم ہجوم تنہائی

#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
#hajoometanhai #urdushortstories #urdukahanian #urdu #pakistaniadab #urduadab #hajoometanhaistories #hajoom #tanhai #ikhlaqikahanian #urdunovel#urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp


short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen