Posts

Showing posts from October, 2020

زندگی سے ہو ہمیں کیا شکوہ

Image
زندگی سے ہو ہمیں کیا شکوہ۔۔قسمت سے سب ہی خار لیئے۔۔ کچھ درد ہمارے اپنے  تھے کچھ اپنوں سے ہم نے ادھار لیے۔۔ کہتے ہیں آخری وقت آئے پھر جاتی ہے دنیا آنکھوں سے۔۔ کچھ منظر نگاہوں کو نہ جچے کچھ دنیا نے دل سے اتار لیئے۔ کچھ فسوں  تھا ایسا دو پہروں میں کہ شام زیست کھنچی چلی آتی تھی۔۔ کچھ اندھیرے بھی ہمارے پیچھے تھے کچھ ہم نے کسی سےمستعار لیے۔۔ اسے شکوہ رہا  ناآشنائی کا بے دردی کا بے نوائی کا۔۔ کچھ ہم بولے نہ کبھی اپنے لیئے ۔ کچھ اسکے لفظ  دل میں اتار لیئے۔۔ پل پل گنتے یوں گزاری جیسے زندگی ملی ہو خوب ساری۔۔ کچھ دن رات گزرے دبے پائوں کچھ رات دن انتظار میں گزار لیئے۔ حساب دوراں کے خسارے گنے تو تھے سب ہمارے یوں کہ کچھ خواب ہمارے پورے نہ ہوئے کچھ خواب خود ہم نے مار لیئے۔۔ ہجوم نے مانابھی تو تنہائی میں تنہائی ہی۔تنہائی ہے  ہجوم تنہائی میں۔ کچھاپنوں کو تنہائی ہی میسر نہ رہی کچھ اپنے ہجوم نے بے وقت پکار لیئے۔ از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #...