Posts

Showing posts from December, 2023

Chirya aur chipkali kahani

Image
ایک تھی چڑیا۔ اس نے اپنا ایک پیارا سا گھونسلہ بنایا۔ اس میں انڈے دیئے۔ انڈوں سے بچے نکلے اڑ گئے ایک بچہ اڑ نہ سکا۔ چڑیا نے غور سے دیکھا تو بچہ اسکا لگتا بھی نہ تھا۔ اس نے شائد اس انڈے کو جنم تو نہیں دیا تھا مگر پالا ضرور تھا۔ پالے کی محبت حاوی ہوئی اس بڑے ہوتے بچے کو بھی دانہ دنکا چگاتی رہی۔ بچہ بڑا ہوتا گیا۔ اتنا بڑا کہ چڑیا سے بھی بڑا ہوگیا۔ اسکے پر نکل آئے۔ چڑیا کیلئے اب اسکا پیٹ بھرنا ممکن نہ رہا۔ اڑ اڑ کر دانہ لا لا کر تھک جاتی یہ بچہ اسے بھوک سے بلبلا کر ٹھونگے مارتا۔ چڑیا زخمی زخمی ہوجاتی۔ اسی پر بس نہیں ایک دن چڑیا نے دانہ چگایا۔ تھک کر سستانے بیٹھی تو اس بچے نے اتنی زور کا ٹھونگا دیا کہ چڑیا گھونسلے سے نکل گئ۔ جلدی جلدی پر مار کر خود کو گرنے سے بچایا۔ بچہ غور سے دیکھ رہا تھا۔ اس نے بھی چڑیا کی نقل میں گھونسلے سے چھلانگ ماری اپنے ہاتھ پوری قوت سے پھڑپھڑائے ۔ مگر اسکے ہاتھ تو پروں کی طرح اسے ہوا میں سہارا نہ دے سکے۔ دھپ سے زمین پر آرہا۔ چڑیا اڑ کر نیچے آئی چونچ میں اسکی دم دبائی۔ اسے اڑ کر اوپر لے جانا چاہا۔ بچہ اپنی دم دبتے محسوس کرکے چیخ پڑا خود کو چھڑانے لگا چڑیا سے اسکے وجود...