Friday, January 19, 2018

Hajoom e tanhai ۔۔۔۔۔۔۔۔ہجوم تنہائی

Hajoom e tanhai maktb
Ek tha falsafi woh nayi nayi istelahain ejaad krta tha
Us ne ek istelah ijaad ki hajoom e tanhai
Is say qabl urdu main hajoom aur tanhai kabhi ikathay na kiye gayay thay..
Yeh us ne socha aisa bhi tu ho skta kisi insan ke gird hajoom ho magar woh in tamam logon k hajoom main tanhai mehsos kray..
Jesay hajoom main tanhai..
Tu us ne is istelah ki tashreeh bnai
Hajoom : crowd
Tanhai : loneliness
Tu hajoom e tanhai hua tanha logon ka hajoom  ya tanhai ka hajoom
Ek baar us ne sb ko iska matlab smjha kr apne shagirdon se pocha 
Falsafi:HaJoOm. E. TaNhAi k lughvi (dictionary) maani batao...

student : main...
tum...
woh...
hum...
sab...
tanha...
ہجوم تنہائی مکتب
ایک تھا فلسفی وہ نئ نئ اصطلاحیں ایجاد کرتا تھا اس نے ایک اصطلاح ایجاد کی ہجوم تنہائی
اس سے قبل اردو کی تاریخ میں ہجوم اور تنہائی اس طرح اکٹھے نہ کیئے گئے تھے۔۔
یہ اس نے سوچا ایسا بھی تو ہو سکتا کسی انسان کے گرد لوگوں کا ہجوم ہو مگر وہ ان تمام لوگوں کے بیچ رہ کر بھی تنہائی محسوس کرے
جیسے ہجوم میں تنہائی
تو اس نے اس اصطلاح کی تشریح بنائی
ہجوم: کرائوڈ
تنہائی : لونلی نیس
تو ہجوم تنہائی ہوا تنہا لوگوں کا ہجوم یا تنہائی کا ہجوم

ایک بار اس نے سب کو اسکا مفہوم سمجھا کر اپنے شاگردوں سے پوچھا
ہجوم تنہائی کے لغوی معنی بتائو
؟
شاگرد : میں
تم
وہ 
ہم
سب
تنہا
از قلم ہجوم تنہائی

Thursday, January 18, 2018

Baby you r my love by park hyungsik Title track of high society urdu version

Baby you r my love by park hyungsik
Title track of high society urdu version
میں مسکرا دیتا ہوں
میں جب بھی سوچتا ہوں تمہیں
میرے قدم نہیں رکتے
یہ ڈھونڈ لیتے ہیں بس تمہیں
جاناں تم ہو میرا پیار
مجھے لگتا عشق ہو گیا ہے مجھے
جاناں تم ہو میرا خواب
میں نے روز تمہیں ہی سوچا
تم سنگ کافی پیوں
کبھی مووی دیکھوں
تم سے مجھے ہے ملتے رہنا
رہنا ہے بس تمہارے پاس ہر وقت ہر روز
Ūتھامنا چاہوں ہاتھ
دنیا گھوموں ساتھ
میں چلنا چاہوں بس تمہارے ساتھ
ہر وقت ہر روز
تمہیں ہےیہ بات بتانا
تمہیں دیکھنا ہے پسند مجھے
تم سے ہے اب کیا چھپانا
تم یاد آتی ہو بس مجھے
جاناں تم ہو میرا پیار
مجھے لگتا عشق ہو رہا ہے مجھے
جاناں تم ہو میرا خواب
میں نے روز تمہیں ہی سوچا
تمہیں دیکھتا جائوں
آنکھوں میں دیکھوں تیری
تم جیسا ہی میں بھی لگنے لگوں
تم سنگ میں اتنا رہو ں ہر وقت ہر روز۔۔
تم سنگ گیت سنوں
تم سنگ گائوں بھی
سپنے بنوں تمہارے سنگ ہر وقت ہر روز
میرا پیار بس ایک تم ہی تو ہو۔۔
میری آنکھیں لمس میرے قدم
سب ہیں بس تمہارے لیئے میرا پیار
تم سنگ کافی پیوں تم سنگ مووی دیکھوں
رہنا ہے بس تمہارے پاس ہر وقت ہر روز
تھامنا چاہوں ہاتھ دنیا گھوموں ساتھ
چلوں بھی ت

از قلم ہجوم تنہائی

مزید کڑوی سچائیاں

مزید کڑوی سچائیاں
1: انسان وہ ہے جو بھینس کا گوبر بھی اپنے استعمال میں لے آتا ہے
2:ہم بچوں کو یہ تو بتاتے ہیں وہ صحیح ہیں یا غلط یہ نہیں بتاتے کہ کیا صحیح ہے کیا غلط۔۔
3: جس کے ہاتھ میں کیمرہ ہوتا ہے اسی کی تصویریں کم ہوتی ہیں
4: ہمیں خود کو اچھا ثابت کرنے کیلئے کسی کو برا کہنے کی ضرورت تب پڑتی ہے جب ہم دوسرے کے برے ہونے پر یقین ست زیادہ اپنے اچھے ہونے پر شک ہوتا ہت
5: عقل بڑھ جائے یا بال جھڑ جائیں ۔۔ انسان کو اپنا آپ برا لگنے لگتا ہے
6: کسی کی نظروں میں گرنے سے زیادہ ہم منہ کے بل گرنے سے ڈرتے ہیں
7: جب سے منہ پر کتاب رکھے رکھے سونا چھوڑا ہے منہ میں ٹیبلٹ رکھ کر سونا پڑتا ہے
8:بھینس پالو تو گوبر اٹھانا پڑتا
9: انتخاب کے نام پر آپ اسی کو چھوڑتے ہیں جس سے بہتر آپ کو میسر ہو
10: اگر نصیب میں ٹھوکر لکھی ہو تو بچا نہیں جا سکتا
11: چھن جانے کی تکلیف مل جانے کی خوشی سے زیادہ ہوتی ہے
12:  پاکستانیوں کو ایک ہونے کیلیئے ایک بڑا سانحہ چاہیئے ہوتا ہے
13:ہم ایک ہیں
بس وہ کافر
یہ کافر
فلانا کافر
وہ قوم ایسی
ہم ایسی قوم بلا بلا
نتیجہ: ہم ایک جیسے ہیں

از قلم ہجوم تنہائی

Walidain k tanay aaj sy 50 sal bad

walidain k tanay aaj say 50 saal baad...

1: humara b sara din facebook per guzarta tha... hum nay yeh baal twitter per safaid nahi kiay hain...

2: humari saat pushto main kisi nay apni original profile say aisay pages like nahi kiyay...

3: beta apni profile per dhayan do hum b apni profile main unknowwn add kertay thay mager aik aadh lerki b add ker lo buri baat hoti hay beta...

4: humare zamanay main ager amma abba main say koi ajata tha achanak tau hum foran apna chat box band ker detay thay magerr aj kal k bachoun main tau sharam naam ki chez nahi...

5: apnay merhoom dada ki profile hack kiun ki... aaj unki rooh kitna tarpi hogi unho nay martay dam tak apna password kisi ko nahi dia...

6: humari b ammi b hamain net per betha dekh k chai bunanay ka keh dalti theen hum tau foran logout ker letay thay mager aaj kal ki lerkiyaan maa kahay ja rehi hay mager agay say jawab mom aik post aur ker loun...huh

7: qayamat ki nishaniyaan hain ghar ghar bus facebook kholi v sab comp k agay bethay huh hum tau pata hay chutyoun main kaheen baher ghoomnay jaya kertay thay...

از قلم ہجوم تنہائی

Wednesday, January 17, 2018

غرارہ اور کلی کہانی

غرارہ کہانی۔۔

ایک بار ایک ہاتھی کا گلا خراب ہوگیا۔ آواز بیٹھ گئ۔۔ کھانے پینے سے گیا۔۔ خراش اتنی تھی کہ ایک لفظ سیدھا نہ بول پا رہا تھا۔۔ سب جانور اسکا مزاق اڑاتے ۔۔ چپ ہی رہنے لگا۔۔
زرافہ اسکا دوست تھا۔۔ اسے دانت میں درد ہو رہا تھا۔۔ ہاتھی کے پاس آیا بولا
آئو ہم لومڑی حکیم سے کوئی دوا لے لیں۔۔
ہاتھی نے حامی بھر لی۔۔ دونوں لومڑی کے پاس آئے۔۔
لومڑی نے دونوں کا احوال سنا معائنہ کیا
دو دوائیں سامنے رکھ دیں۔۔
ہاتھی سے کہا اس دوا کو پانی میں حل کر کے غرارے کرو۔
اور زرافے سے کہا تم اس دوا کو پانی میں گھول کر کلی کرو ۔
دونوں نے اسی وقت پانی میں گھولا مگر ایک گڑ بڑ ہو گئ۔۔
ہاتھی پانی منہ میں بھرتا غرارہ کرنے کی بجائے کلی کر دیتا۔۔
اور زرافہ کلی کرنے کی بجائے حلق میں غرارہ کرنے لگا۔۔
لومڑی نے سر پیٹ لیا۔۔
احمقوں۔۔ غرارہ پانی حلق میں بھر کر ہوا سے بلبلے بنانے کو کہتے۔۔ اس سے گلا سنکے گا چونکہ ہاتھی کا گلا خراب اسے غرارہ کرنا چاہیئے۔۔ جبکہ زرافے کے دانت میں درد ہے تو اسکو حلق تک پانی پنچانے کی ضرورت نہیں دانت تو منہ میں ہیں سو کلے میں پانی بھر کر گڑ گڑ کرو۔
دونوں کھسیائے ۔۔ اور سر ہلا کر منہ میں پانی بھر لیا۔۔ اس بار زرافے نے پانی کلے تک رکھا ہاتھی نے حلق تک پہنچایا۔۔
دونوں نے خوب غرارہ اور کلی کر کے تھوک دیا۔
لومڑی پر۔۔
لومڑی شرابور ہو گئ۔۔ اور غصے سے گھورنے لگی۔۔
دونوں نے معصوم سی شکل بنا کر کہا۔۔
غرارہ ہو یا کلی تھوکنا تو پڑتا ہے اب دوا نگل تو نہیں سکتے۔۔
لومڑی ٹھنڈی سانس بھر کے رہ۔گئ۔ اور بخار کی دوا ڈھونڈنے لگی۔۔ جنوری میں بے چاری پانی میں بھیگ جو گئ تھی۔
نتیجہ:  مشورہ سوچ سمجھ کر دینا چاہیئے۔۔ اب یہ نتیجہ کیوں نکلا۔۔ خود سوچیے اور سمجھ آیے تو پسند بھی کر لیں یہ کہانی

از قلم ہجوم تنہائی

اردو حروف تہجی کہانی

ا: ایک
ب: باورچی خانے: میں
پ: پیارا سا
ت: توتلا
ٹ: ٹماٹر تھا
ث : ثمر ۔ اسکو
ج: جہاز -بہت اچھے لگتے تھے وہ بیٹھ کر
چ: چاند۔۔۔ تک جانا چاہتا تھا۔۔ وہاں جا کر
ح : حلوہ ۔کھانا چاہتا تھا عجیب
خ: خواہش۔۔ تھی نا اسکی
د: دور دور ۔تک پوری ہونے کا امکان نہیں تھا مگر اسے
ڈ: ڈر ۔ بھی لگتا تھا اونچائی سے۔۔ خیر وہ مایوس ہو کر
ذ: زودرنج: ہو گیا تھا بات بات پر
ر: رو پڑتا تھا روتا اور
ڑ: بڑ بڑاتا
ز: زہر کھا لوں گا اگر میری خواہش پوری نہ ہوئی ایک دن سبزی کی ٹوکری میں بیٹھا باورچی خانے کی کھڑکی سے
ژ:ژالہ باری ۔دیکھ رہا تھا
س: سردی : سے اسکے دانت بھی بج رہے تھے
ش: شرر شرر: تیز ہوا جو چل رہی تھی اس نے باورچی خانے کی
ص: صافی ۔اوڑھ لی مگر صافی اس بات کی
ض: ضمانت ۔تو نہیں دے سکتی تھی کہ وہ جہاز میں بیٹھ پائے گا سو سردی کم ہوئی اداسی برقرار رہی اتنے میں ایک
ط: طوطا ۔اڑتا ہوا ادھر آنکلا باورچی خانے کے
ظ : ظروف ۔ پر آبیٹھا اسے چونچیں مارنے کی
ع: عادت تھی۔ سو مارنے لگا۔۔ ثمر جو ابھی تھک ہار کر اونگھ گیا تھا بالکل
غ: غافل ۔ ہو گیا تھا۔۔
ف: فورا ۔ اٹھ گیا
ق: قنوطی ۔ تو پہلے ہی ہوا وا تھا
ک: کراہ ۔ کر بولا
گ: گھائل ۔ ہوں پہلے ہی غموں سےتم اور مجھے
ل: لطیفہ ۔ سنا کر خوش کرنے کی بجائے
م: میرے ۔ سر پر
ن: نقارے ۔ بجا رہے
و۔ واہ۔ طوطا چمک کر بولا
ہ: ہو ۔ تم پریشان چاہتے رو میں پڑوں
ء۔ ہائیں۔۔ یہ انصاف تو نہ ہوا۔۔
ی۔ یہ۔ بات تو ٹھیک کہی تم نے۔۔ ثمر نے آہ بھری کاش۔کوئی گانا ہی
ے ۔ سنا دے۔ میرا جی خوش ہو جائے

نتیجہ:  اردو حروف تہجی اپنے اندر  دنیا کی سب زبانوں کے  الفاظ سمو سکتے یہ اتنی خوبصورت زبان ہے اسکی قدر کیجئے

از قلم ہجوم تنہائی

Tuesday, January 16, 2018

بکواس کے بارے میں بلاگ

بکواس۔۔
آجکا میرا بلاگ ہے بکواس کے بارے میں۔۔ بکواس ہر وہ چیز ہوتی جو بے مصرف ہو۔۔ اب بے مصرف کیا ہوتا یہ سوال اٹھا ہوگا آپکے دماغ میں۔۔
بے مصرف جیسے کہ یہ بلاگ۔۔ اسکا کوئی فائدہ نہیں یہ بکواس ہے۔۔ اسکو پڑھنے سے آپکو اسکو لکھنے سے مجھ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہونا مگر آپ اسکو ابھی بھی پڑھے جا رہے یعنی آپ ایک بکواس کام کر رہے ہیں۔۔ ویسے عموما بکواس کو گفتگو کے زمرے میں استعمال زیادہ کیا جاتا  جیسے اگر یہی سب اگر میں کہہ رہی ہوتی اور آپ سن رہے ہوتے تو یہ بکواس کر رہی ہے ایسا آپ سوچتے اور اگر تھوڑے سے منہ پھٹ ہوں تو آپ صاف صاف کہتے وہ بھی میرے منہ پر۔۔۔ بکواس کرنا آسان نہیں ہوتا ہر کوئی بکواس کر بھی نہیں سکتا بکواس کرنا بھی ایک۔فن ہے اردو والا تو ہے ہی انگریزی والا بھی یعنی مزا آتا کرنے میں کرنے والے کو تو کم ازکم آتا ہی ہے۔۔ ویسے بھی ایک عام انسان ہمیشہ کوئی کار آمد عقل کی بات کر بھی نہیں سکتا زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر آپکو محض بکواس کرنی پڑتی۔۔سو کہہ سکتے بکواس کر لو ورنہ کبھی بہ کبھی کرنی تو پڑے گی۔۔ بکواس کرنے والے زہین ہوتے کیونکہ وہ اپنے دماغ کا استعمال کر رہے ہیں بکواس کر کے ہی سہی۔۔ خاموش طبع انسان اپنے دماغ کا اگر ستر سے اسی فیصد استعمال کرتا تو بکواس کر سکنے والا انسان پورے نوے یا اس سے بھی زیادہ فیصد اپنا دماغ گھستا ہے۔۔
دماغ استعمال کرنا بے حد ضروری کام ہے۔۔ اگر آپ بکواس کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں کم از کم اسکا آپکو نقصان نہیں الا اسکے کہ کوئی آپکی مسلسل بکواس سے عاجز آکر آپکا سر توڑنے کے در پے ہو جائے۔۔ سو بکواس بھی ہر وقت ہر جگہ ہر کسی کے ساتھ نہیں کرنی چاہیئے۔۔ خیر وہ تو دنیا کا ہر کام اعتدال اور میانہ روی کے ساتھ ہی کرنا چاہیئے ۔۔ بکواس بھی ۔۔
اچھا تو بکواس چونکہ بکواس ہوتی ہے بکواس کاکوئی سرا نہیں ہوتا کوئی موضوع بھی نہیں ہوتا مقصد تو ہوتا ہی نہیں ہے ہاں مگر بکواس وقت ضائع کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے اب جیسے آپ اپنا وقت ضائع کر رہے بکواس پڑھنے میں حالانکہ آپکو خوب خبر ہے میں نے اس بلاگ کی شروعات میں ہی واضح کر دیا تھا کہ یہ بلاگ بکواس کے بارے میں بکواس ہی ہے ۔۔ ویسے بکواس پڑھنا بھی دنیا کا۔بکواس ترین کام ہے مگر مبارک ہو ایسا نادر و نایاب عمل کرنے کا موقع آپکو ملا اور آپ نے اسکو ضائع نہیں کیا مزے سے بکواس پڑھے جا رہے ہیں۔۔
ویسے کبھی آپ نے سوچا بھی تھا کسی روز انٹرنیٹ پر آپ یہ بکواس پڑھیں گے اور کوئی اس بکواس کو نہ صرف لکھ ڈالنے کا اعزاز حاصل کر ے گی بلکہ آپ بھی چیدہ چیدہ افراد میں شامل ہوجائیں گے جو اس غیر معروف سے بلاگ کی سیر کرتے ہوئے اس بکواس کو پڑھیں گے۔۔
بکواس اردو کا لفظ ہے۔۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ انگریزی میں بکواس نہیں کر سکتے ۔۔ بالکل کر سکتے بلکہ انگریزی کیاآپ بکواس کرنے والے بنیں دنیا کی ہر زبان آپکو کھلے دل سے بانہیں پھیلا کر خوش آمدید کہیے گی۔۔ اگر اس سب بکواس کو پڑھ کر آپکا بھی بکواس کرنے کا دل کرے تو پریشان نہ ہوں آپ جیسے بکواس (معزرت آپکو بکواس نہیں کہا پڑھ لیں پوری بات)
کو پڑھنے والے موجود ہیں تو میرے جیسے بکواس لکھنے والے بہتیرے۔۔
اچھا بکواس بند کر دی میں نے اتنی بکواس کافی ہے۔۔ باقی آئندہ
از قلم ہجوم تنہائی

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen