اردو حروف تہجی کہانی

ا: ایک
ب: باورچی خانے: میں
پ: پیارا سا
ت: توتلا
ٹ: ٹماٹر تھا
ث : ثمر ۔ اسکو
ج: جہاز -بہت اچھے لگتے تھے وہ بیٹھ کر
چ: چاند۔۔۔ تک جانا چاہتا تھا۔۔ وہاں جا کر
ح : حلوہ ۔کھانا چاہتا تھا عجیب
خ: خواہش۔۔ تھی نا اسکی
د: دور دور ۔تک پوری ہونے کا امکان نہیں تھا مگر اسے
ڈ: ڈر ۔ بھی لگتا تھا اونچائی سے۔۔ خیر وہ مایوس ہو کر
ذ: زودرنج: ہو گیا تھا بات بات پر
ر: رو پڑتا تھا روتا اور
ڑ: بڑ بڑاتا
ز: زہر کھا لوں گا اگر میری خواہش پوری نہ ہوئی ایک دن سبزی کی ٹوکری میں بیٹھا باورچی خانے کی کھڑکی سے
ژ:ژالہ باری ۔دیکھ رہا تھا
س: سردی : سے اسکے دانت بھی بج رہے تھے
ش: شرر شرر: تیز ہوا جو چل رہی تھی اس نے باورچی خانے کی
ص: صافی ۔اوڑھ لی مگر صافی اس بات کی
ض: ضمانت ۔تو نہیں دے سکتی تھی کہ وہ جہاز میں بیٹھ پائے گا سو سردی کم ہوئی اداسی برقرار رہی اتنے میں ایک
ط: طوطا ۔اڑتا ہوا ادھر آنکلا باورچی خانے کے
ظ : ظروف ۔ پر آبیٹھا اسے چونچیں مارنے کی
ع: عادت تھی۔ سو مارنے لگا۔۔ ثمر جو ابھی تھک ہار کر اونگھ گیا تھا بالکل
غ: غافل ۔ ہو گیا تھا۔۔
ف: فورا ۔ اٹھ گیا
ق: قنوطی ۔ تو پہلے ہی ہوا وا تھا
ک: کراہ ۔ کر بولا
گ: گھائل ۔ ہوں پہلے ہی غموں سےتم اور مجھے
ل: لطیفہ ۔ سنا کر خوش کرنے کی بجائے
م: میرے ۔ سر پر
ن: نقارے ۔ بجا رہے
و۔ واہ۔ طوطا چمک کر بولا
ہ: ہو ۔ تم پریشان چاہتے رو میں پڑوں
ء۔ ہائیں۔۔ یہ انصاف تو نہ ہوا۔۔
ی۔ یہ۔ بات تو ٹھیک کہی تم نے۔۔ ثمر نے آہ بھری کاش۔کوئی گانا ہی
ے ۔ سنا دے۔ میرا جی خوش ہو جائے

نتیجہ:  اردو حروف تہجی اپنے اندر  دنیا کی سب زبانوں کے  الفاظ سمو سکتے یہ اتنی خوبصورت زبان ہے اسکی قدر کیجئے

از قلم ہجوم تنہائی

Comments

Popular posts from this blog

انوکھی کہانی پہلی قسط

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani

گندگی کہانی.. gandgi kahani