Tuesday, February 11, 2020

معروف کہانی

معروف کہانی

ایک بار کسی معروف کو کسی نے پکارا۔ گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے اسکے قدم رک اسے گئے دل دھڑک اٹھا چاہے جانے کا احساس حاوی ہوا سوچا جانے کیا چاہت ہوگی تصویر کھنچوانی ہے ساتھ یا بس آٹوگراف ۔۔ دونوں کیلئے ذہنی طور پر تیار ہو کر جو مڑ کر دیکھا تو کسی نے اسکے ہم نام کو پکارا تھا دوڑ کر کسی نے اس ہم نام کا پیچھا کیا ۔ کسی نے مغالطے میں ہاتھ ہلا دیا تھا کسی کو کہ شائد کسی نے اسے ہی پکارا ہے۔۔ 
کسی اور  نے اسکی یہی تصویر کھینچ لی اور اس عنوان کے ساتھ شائع کر دی
کسی معروف کو کسی نے کہیں پہچانا ہی نہیں۔۔ 
کسی نے سوچا
کسی کو کسی کی پہچان ہی نہیں رہی دنیا میں۔
نتیجہ: کسی کو کیا کسی کو پہچان لے یا نا پہچانے

از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp

Monday, February 10, 2020

~Mer saka na hi na Jee payaga...~ مر سکا نہ ہی جی پائے گا


~Mer saka na hi na Jee payaga...~
 مر سکا نہ ہی جی پائے گا

پرانے وقتوں کی بات ہے ایک آدمی اپنی زندگی سے پریشان تھا اپنی زندگی کی آزمائشوں سے تنگ آکر اسے ختم کرنے کا سوچا اس نے ایک پگڈنڈی پکڑ لی اور چل پڑا راستے میں کئی کنوئیں ملے مگر ہر کنوئیں پر ڈول تھا اس نے سوچا یہاں لوگ پانی بھرنے آتے ہیں اگر یہاں کود گیا تو زندہ بچا لیا جائوں گا
چلتے چلتے دور نکل آیا سنسان جگہ پر ایک کنواں تھا 
اس کنوئیں کےاوپر ڈول بھی بھی نہیں تھا اس نے سوچے سمجھے بنااس میں چھلانگ لگا دی 
کنواں سوکھ رہا تھا اس میں بہت تھوڑا پانی تھا
وہ ڈوب نہ سکا مگر اونچائی سے گرنے سے اسکی ہڈیاں ٹوٹ گئیں 
اس نے مدد کیلئے پکارنا چاہا مگرسنسان بیابان میں اسکی کسی نے نہ سنی
اس نے بے بسی سے اوپر دیکھا خود سے کہنے لگا
میں خوش قسمت ہوں کہ ڈوبا نہیں یا بد قسمت ہوں کہ کنوئیں میں پیاسا مر جائوں گا
Puranay waqto ki baat hay ek admi apni zindagi say pareshan tha... 
Apni zindagi ki azmaisho say tang aa ker usay khatam kernay k socha...
us nay aik pagdandi pakar li aur chal para...
rastay me kae kunwain milay...
mager her kunwain per dol tha...
us nay socha yehan log pani bharnay atay hain ager yehan kood gaya tau zinda bacha lia jaounga...
chaltay chaltay door nikal aya sunsaan jaga pe ek kunwaan tha...
us kunwain per dol b nahi tha...
us ne sochay samjhe bina us me chalang laga di...
kunwaan sookh reha tha us me bhot thora pani tha wo doob na saka...
mager unchai say girnay say uski hadyaan toot gaen...
us ne madad k liye pukarna chaha tau sunsaan bayabaan me uski kisi ne na suni...
usne bebasi say uper dekha... 
khud se kehnay laga...

"ME KHUSH KISMAT HUN K DOOBA NAHI YA BAD KISMAT K KUNWAIN MAIN PAYASA MER JAOUNGA"
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp
sad urdu qoutes, aqwal zareen, hajoometanhai

Sunday, February 2, 2020

ہم لمحوں کے قیدی ۔۔ hum lamhoun ke qaidi

ہم لمحوں کے قیدی ۔۔
جن لمحوں میں ہم خوش ہوئے
ان لمحوں کی یاد میں۔۔
جن لمحوں میں اداس ہوئے۔۔
ان لمحوں کی یاد میں۔۔
اب ہم ہیں رہتے۔۔۔
نئی کسی یاد کی جگہ
اب ان لمحوں کو یاد کرتے ہیں
ہم جیتے ہیں۔۔ایسے کہ کبھی
ہنس لیتے ہیں۔۔تو کبھی۔
رو پڑتے ہیں۔۔
ہم قیدی اپنے آپ کے۔۔
اپنے ہی جزبات کے۔۔
لمحوں کو ہی الزام دیتے ہیں۔۔
short urdu poetry oneliner urdu udaas shayari اردو شاعری
Lamhoun kay qaidi

alag-si-batakh-ki-kahani از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle #urdupoetry #urdu #poetry #shayari #love #urduadab #urdushayari #pakistan #urduquotes #urdupoetrylovers #ishq #sad #lovequotes #urdupoetryworld #urdusadpoetry #shayri #lahore #hindi #hindipoetry #quotes #urdulovers #shayar #urduliterature #urduposts #karachi #instagram #poetrycommunity #like #mohabbat #bhfyp

Monday, January 27, 2020

waqt kahani وقت کہانی



وقت کہانی 

ایک بار ایک فلسفی اپنے شاگردوں کو وقت کی رفتار کے متعلق بیان دے رہا تھا 

سمجھاتے سمجھاتے سوچ میں پڑ گیا 

اسے وقت کی رفتار مثال سے سمجھانا نہیں آ رہا تھا 

سوچتا رہا شاگرد اسکا انتظار کرتے کرتے سو گیے 

جب آنکھ کھلی تو کی پہر گزر چکے تھے فلسفی ابھی بھی سوچ رہا تھا 

ایک شاگرد نے کھڑے ہو کر سوال کیا

آخر  آپ  اتنی دیر  سے کیا سوچ رہے  

فلسفی مسکرایا  

میں سوچ رہا  تھا کہ  وقت میری  سوچوں  سے بھی زیادہ  تیز  رفتاری  سے گزر رہا ہے 

نتیجہ  : سوچیے   مگر  یاد  رکھے  سوچتے  ہوۓ  وقت جلدی گزرتا ہے 

از قلم ہجوم تنہائی


از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

Tuesday, January 21, 2020

کسی کی کوئی اور کہانیkisi ki koi aur kahani

ایک بار کوئی خزانے کا راز پاگیا ۔ میلوں سفر کیا پیدل تنہا جا پہنچا کسی غار میں۔کیا دیکھتا ہے وہاں کسی نے کھود کھود کر خزانہ ڈھونڈ نکالا ہے کسی کی خوشی کی انتہا نہ تھی خوش ہو کر بولا۔۔ 
میں خوشی سے مر ہی نہ جائوں کہیں۔۔ 
کوئی مایوس ہو رہا دکھ لگا مر رہا۔۔ 
کسی کی خوشی ماند پڑی کوئی غم سے مر گیا۔۔
کسی نے سوچا۔۔ 
مل جانے کی خوشی سے کھو دینے کا غم بڑا ہوتا ہے۔۔ 


از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle


سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ 
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟ 
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے  
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔

Desi Kimchi seoul korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS
https://urduz.com/desi-kimchi-seoul-korea-based-urdu-web-travel-novel/

New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.
Bookmark : urduz.com
kuch acha perho
Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy

New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.
https://urduz.com/salam-korea-episode-1/

Saturday, January 18, 2020

بڑا چوہا کہانی bara chooha kahani

 بڑا کہانی
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک ہاتھی اور چوہے کی دوستی ہوگئ۔ ہاتھی چوہے کا کافی خیال رکھتا۔ اسکو اپنے کندھے پر بٹھا کر سیر کراتا اسکو کبھی اونچے درخت کی شاخ پر بٹھا کر نظارہ کراتا اسے خود گھر پہنچاتا لاتا لے جاتا جب کھانے لگتا تو چوہے کو وہی کچھ کھلاتا جو ہاتھی خود کھاتا۔ چوہا کبھی اسکے لیئے تھوڑا سا کھانا لاتا تو یوں ظاہر کرتا کہ جیسے اسکا پیٹ تھوڑا سا کھاکر بھی بھر گیا ہے کبھی چوہے کو شرمندہ نہ کرتا ہاتھی فطرتا ہی ایسا تھا بڑے دل کا  مگر ہوتا یوں کہ دونوں جنگل میں گھومتے تو ہاتھی اپنی جسامت ڈیل ڈول اور اخلاق و کردار کی وجہ سے دور سے نظروں میں آتا جانور اس سے خود ملنے آتے ہاتھی بہت اخلاق سے جواب دیتا
 چوہا ایسے موقعوں پر نظر انداز ہو جاتا 
اکثر ہاتھی کو جتاتا اگر وہ اتنا بھاری بھرکم بڑا سا نہ ہوتا تو ہرگز بھی اتنا چاہا نہ جاتا۔ ہاتھی کو لگنے لگا تھا کہ چوہا اس سے جلنے لگا ہے۔ چوہے نے ہاتھی سے ہر بات میں مقابلہ کرنا شروع کردیا ہاتھی
کیلئے کبھی خود کچھ نہ لاتا نہ تحفہ نہ کچھ اور ہاتھی کبھی اسکے لیئے کچھ لے آئے تو یوں جتاتا جیسے ہاتھی نہ بھی لاتا تو چوہے کو فرق نہ پڑتا یا اگر ہاتھی لے بھی آیا تو کیا ہوا ہاتھی بڑا ہے اسے ہی خیال رکھنا چاہیئے۔ ہاتھی کو کبھی کبھی برا بھی لگتا مگر جانے دیتا۔ اب چوہے نے ہاتھی سے مقابلے کی ٹھانی۔۔ خوب کھا کھا کر وزن بڑھایا لٹک لٹک کر قد چوہا کم بلی ذیادہ لگنے لگا۔ ہاتھی اور چوہے کی دوستی سے حاسد دیگر جانور چوہے کے کان بھرتے کہتے چوہا تو ہاتھی بن سکتا ہے بلی تو بن ہی گیا ہے مگر ہاتھی چاہ کر بھی چوہے جتنا چھوٹا نہیں ہوسکتا۔ اب چوہا اٹھتے بیٹھتے فخریہ ہاتھی کو جتاتا کہ وہ چاہ کر بھی چوہا نہیں بن سکتا۔۔
ہاتھی کبھی اسے پلٹ کر یہ نہ کہتا کہ میں چوہا بننا چاہتا ہی نہیں۔۔ کون چوہا بننا چاہے گا۔۔ مگر چوہا سینہ پھلا کر پھرتا کہ میں تو ہاتھی بن کر رہوں گا۔ 
کھا کھا کر پھٹنے والا ہوگیا مگر چوہے کی جسامت بلی سے ذیادہ بڑھ نہ سکی۔۔ چوہا ہلکان ہوگیا مگر ہار ماننے کو تیار نہ تھا۔ ایکدن ہاتھی اس سے ملنے آیا تو چوہا کہنے لگا مجھے تو ہاتھی بننے کا شوق نہیں ورنہ میں جب چاہوں ہاتھی بن سکتا ہوں میرے تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ہاتھی سن کر مسکرا دیا۔۔ 
صحیح کہہ رہے ہو تم لیکن ابھی بھی تم  چوہوں کے ہاتھی تو بن چکے ہو۔اتنا بڑا چوہا کس نے دیکھا ہوگا بھلا ؟ 
چوہا پھول گیا۔۔ واقعی ایسا ہے۔۔۔۔ ہاتھی مسکرا کر بولا ہاں ۔۔ تم چوہوں میں سب سے بڑے ہو چکے ہو تم چوہوں کے ہاتھی ہی تو ہو۔۔ 
چوہا خوش ہوگیا   
ہاتھی سے بولا۔۔ 
ہاں دیکھ لو لیکن تم ہاتھیوں کے چوہے نہیں بن سکتے ہا ہا ہا  تم تو اتنے بڑے ہو۔۔ 
چوہے نے ہاتھی کا مزاق اڑانا شروع کر دیا۔ ہاتھی پھر بھی مسکرا دیا۔۔۔
 نتیجہ :ہاتھی واقعی بڑا تھا۔۔
ظرف کا بڑا۔۔۔۔۔۔۔
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

Sunday, January 5, 2020

kuttay wali kahaniکتے والی کہانی۔۔۔۔۔

کتے والی کہانی

ایک دفعہ کا زکر ہے ایک بزرگ کا سخت سردی میں رات کو ایک جگہ سے گزر ہوا ۔ کیادیکھتے ہیں ایک کتا بھونکے جا رہا ہے ۔ بزرگ پاس آئے اور پیار سے پوچھنے لگے بھئ کیوں بھونکتے ہو؟ کتا بھونکا مجبور ہوں بے بس ہو ں معمولی کتا بھوک اور سردی سے ناتواں بھونکوں نا تو کیا کروں۔ 
بزرگ کو ترس آیا کتے کو دعا دے کر چلے گئے۔۔ 
بھوک ختم ہو جائے تمہاری سردی سے نجات ہو اور مجبور نہ ہو کبھی اتنی طاقت ملے
کچھ عرصے بعد دوبارہ اسی جگہ سے گزر ہوا تو کیا دیکھتے ہیں لوگ سلام دعا کی جگہ بھئو بھئو کر کے مل رہے ہیں۔ بزرگ بڑے حیران ہوئے کسی سے پوچھا تم پر حکمران کون ہے ؟ 
اگلا بھونک کر بولا وہی کتا جسے آپکی دعا نے ہم پر حکمران کردیا ہے۔۔ 
بزرگ بھونچکا سے رہ گئے بولے طاقت تو کتے کو ملی ہے تم لوگ کتے جیسے کیوں ہوگئے؟ مجھے ملوائو اپنے حکمران سے۔۔ وہ شخص بزرگ کو کتے کے محل میں لے گیا بڑی شان سے تخت پر براجمان بھونکے جا رہا تھا بزرگ نے تعجب سے پوچھا ۔ اب نا تمہیں بھوک ستاتی ہے نا سردی طاقت بھی مل چکی اب کیوں بھونکتے ہو؟
کتا بھونکنے لگا بھونکتا گیا اتنا بھونکا کہ بزرگ دبک سے گئے۔۔ 
کتا بھونکتا تھا  
کتا ہوں ۔۔ بھونکوں گا نہیں تو کیا تمہاری طرح بکوں گا کیا؟ اب تو میری زبان اس علاقے میں بھی رائج ہو گئ ہے یہاں رہنا ہو تو بھونکو ورنہ بھاگو بھئو بھئو۔۔
نتیجہ : کتا ہونا جرم نہیں کتے جیسا ہونا یقینا ہے 
از قلم ہجوم تنہائی Hajoom E Tanhai alone?join hajoom #urdupoetry #urdushortstories #shayari #lifestyle

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen