Monday, July 17, 2017

بلڈی سکس کلو میٹر



ایک اور کہانی 65 کی
بلڈی سکس کلو میٹر
مجھے مسیحائی کا ہنر آتا ہے
جنگ میں یہ ملک کے کام آتا ہے 
ایک دن پاس میرے ایک گھایل آیا
اپنی شجاعت کا دشمن کو کر قایل آیا
خون میں لت پت بدن زخموں سے چور
مگر با حوصلہ عزم و ہمت سے بھرپور
سوچ میں پڑی کہاں سے شروع علاج کروں ؟
بدن ٹٹولوں کس کس زخم کو دوا آج کروں ؟
مجھے شش و پنج میں دیکھا تو مسکرا د یا
کسی سوچ نے اسکا خون اور گرما دیا
مادام میں نے اپنے ان زخموں کو چوما تھا
آج جب وائرلیس پر دشمن کا پیغام سنا تھا
کہتا تھا لاہور بس دو کلو میٹر رہ گیا
میرا خوں کھول اٹھا یہ کیا کہہ گیا
جانتی ہے میں کیا کر آیا ہوں ؟
سنگ ۔میل پر اپنے خون سے لکھ آیا ہوں ۔۔۔
بلڈی سکس کلو میٹر۔۔۔

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen