Monday, July 17, 2017

تجھے کیا گلہ مجھ سے

ایک میں ایک تو 
میں اس جہاں میں ادنی 
تیرا یہ جہاں سارا جہاں ہے تو 
میں میں کے گرداب میں الجھا 
تو مجھ میں مجھ سے بھی چاہے تو 
تجھے کیا گلہ مجھ سے
جو چاہے کروا لے مجھ سے تو
تو مالک میری مرضی کجا ؟
چاہے تو میری مرضی ہی ہو جایے تو
مجھے نفس دیا آزمائیش دی مجھ سے فرشتوں سی پارسائی بھی مطلوب ؟
طلب و خوا ہش احتیاج و سیری مجھے الجھا کر مجھ میں تو
تیری رضا چاہوں تیرا رہے خوف تو چاہے مجھے یاد رہے تو
تو تو ہے میں میں ہوں میں مجھ میں بھی تو ہی تو
مجھ سے میراحساب لے میں کہاں میں سے بڑھ کر تو
میں ہجوم سے بھاگا
تنہائی میں جاگا
میری تھی تلاش مل جایے تو
تجھے ڈھونڈتے ملا ہوں خود سے جانے اب کس
دل میں ہے تو

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen