شرارتی چڑیا کہانی


شرارتی چڑیا کہانی

ایک تھی چڑیا بڑی شرارتی تھی کوا اسکا دوست تھا وہ اکثر جھوٹ بولتی اور کوے کو چڑاتی کہتی 
جھوٹ بولے کوا کاٹے 
کوا بھنا جاتا 
میں کوا ہوں مگر میں نے آج تک کبھی کسی کو جھوٹ بولنے پر نہیں کہتا 
چڑیا پھر چھیڑتی 
جھوٹ بولے کوا  کاٹے 
ایک دن کوا بولا 
تم جھوٹ بولو دیکھنا میں نہیں کاٹوں گا 
چڑیا مسکرائی بولی
تم بہت گورے چٹے ہنڈسم ہو 
کو ا چڑ گیا 
تم میرا مزاق اڑا رہی ہو چھوٹی بد صورت چڑیا تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟
تمہاری آواز بھی پیاری ہے 
چڑیا باز نہیں آیی 
دفع ہو جاؤ یہاں سے
کوا غصے سے پاگل ہو گیا 
چڑیا کو چونچ مارنے لگا
چڑیا پھر کر کے اڑی اور دوسرے شاخ پر بیٹھ کر بولی 
دیکھا میں نے کہا تھا نا 
جھوٹ بولے کوا کاٹے 

نتیجہ : چڑاؤ  مگر اتنا کہ کوئی چڑ ہی نہ جایے 

از قلم ہجوم تنہائی

No comments:

short story

udaas urdu status

urduz.com kuch acha perho #urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen