short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

ہنس مکھ مکھی کہانی

ہنس مکھ مکھی کہانی 

ایک تھی مکھی خرم رہتی تھی 
ہنستی رہتی کسی نے جل کر اسے کہا ہر وقت ہنستی ہو کبھی ہنسی بچا بھی لو کل کو کام ایگی 
مکھی احمق مان گئی اب کوئی لطیفہ سنے 
ہنسے نا 
کوئی خوشی کی خبر ملے نہ ہنسے 
کچھ اچھا ہو نہ ہنسے 
ہنسنا سمجھو بھول ہی گئی 
ایک بار اسے ایک مکھی اپنا قصہ سنا رہی تھی 
کیسے ایک بار وہ مٹھائی کی دکان میں چلی گئی 
حلوائی شیرہ بنا رہا تھا اس نے چکھنا چاہا تو اسکے پاؤں چپک گیے 
حلوائی نے اس میں گلاب جامن ڈال دیے یہ مزے لے لے کر کھاتی رہی 
اتنے میں کوئی خریدار آیا اور گلاب جامن لے گیا ڈبہ کھولا سب سے پہلے مکھی والی گلاب جامں اٹھائی 
دیکھا مکھی ہے تو پھینک دی 
بس پوری گلاب جامن سے پورا مکھیوں کا جھنڈ کے دن مستفید ہوتا رہا 
وہ بتا کر ہنسے جا رہی تھی 
یہ مکھی خاموشی سے دیکھتی رہی 
دوسری مکھی حیران ہو کر پوچھنے لگی تمہیں ہنسی نہیں آی؟
مکھی بولی آی کل تھوڑا سا ہنس دوں گی مکھی کیا کہتی چپ ہو رہی اگلے دن مکھی بیٹھی رو رہی تھی 
ہنس مکھ مکھی نے پوچھا کیا ہوا بولی 
کیا بتاؤں کل میں رس ملی سمجھ کر گلو پر جا بیٹھی 
کسی بچے نے گھول رکھی تھی اپنی پتنگ جوڑنے کو 
چپک گئی 
پورے دو گھنٹے ہوا میں ادھر سے ادھر پتنگ کے  ساتھ بھوکی پیاسی اڑ ان  بھرتی رہی 
ہنس مکھ مکھی کو ہنسی آگئی مگر ضبط کرنا پڑا
نتیجہ : ایک تو بنا سوچے سمجھے ہر کسی کی سنا مت کرو 
دوسرا آج اگر ہنسی یے تو ہنس لو کل ہو سکتا اور برا کچھ ہو جایے 
از قلم ہجوم تنہائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani