کوئی کہانی
ایک تھا کوئی
اب تھا نہ کوئی
اسکو کوئی کوئی ہی پسند کرتا تھا
ایک دن کوئی نے سوچا
کیوں نہ کوئی ایسا کام کرے کہ کوئی کوئی نہیں سب اسے پسند کرنے لگیں
سو سوچتا رہا کوئی
اسے سوچتے دیکھ کر کوئی ہنس پڑااور بولا
کوئی سوچتا تھوڑی ہے کہ کوئی ایسا کیا کام کرے کہ سب پسند کرنے لگیں
کوئی نے اس سے کہا
کوئی تو سوچے گا نا کبھی کہ کوئی اچھا کام کر ہی لے جسے سب پسند کریں
نتیجہ : اچھا کام کرنے کا سوچتا بھی کوئی کوئی ہے
از قلم ہجوم تنہائی
No comments:
Post a Comment