پیار کہانی نمبر پانچ
میں وہ اور کوا
ایک تھا لڑکا
نہا دھو کر بالوں میں جیل شیل لگا کر تیار ہو کے ظاہر ہے کسی لڑکی سے ملنے جا رہا تھا
بائیک لہرا لہرا کر چلاتے ہوئے گنگنا بھی رہا تھا
اسکے اوپر سے کچھ کوے بھی اڑتے ہوئے کہیں جا رہے تھے
ترنگ میں آ کر اس نے پوچھا
سنو میں تو اپنی گرل فرنڈ سے ملنے جا رہا ہوں تم کہاں جا رہے ہو ؟
کوا جلدی میں تھا اڑتے اڑتے ہی بٹ کر گیا
پھر کوے تو پتا نہیں کہاں چلے گیے
اس لڑکے کو گھر واپس آنا پڑا اپنی گرل فرینڈ سے فون کر کے معزرت کر لی
کافی خفا ہوئی تھی وہ
گھر آیا تو نہا بھی لیا دوبارہ گندا بچہ تھوڑی تھا
نتیجہ : ڈیٹ پر جاتے ہوئے کوے سے کبھی نہیں پوچھنا چاہیے وہ کہاں جا رہا ہے
از قلم ہجوم تنہائی
No comments:
Post a Comment