short story

kahani ek ujray shehar ki

کہانی ایک اجڑے شہر کی نام سمجھو شہر خموشاں عوام اسکے تھے بالکل عام سےتھے خاموش رہتےانجان ہر زبان سے تھے عروج حاصل تھا انہیں دانشوروں کی نسبت سبھی با شعور تھے سیکھا کرتےعلم و حکمت ایک دن آئے انکے شہر میں اہل علم پاس جن کے تھی لمبی زبان اور ایک قلم سکھایا انہوں نے شہر کے باسیوں کو بولنا لفظ لفظ کہنا بات بات کو تولنا۔ لفظوں آوازوں سے پر شہر کی فضاء ہوئی کہنے والوں کے منہ کھلے خاموشی بد مزا ہوئی علم وحکمت دور ہوئی ان پر تنزلی آتی گئ شوریدہ سری نے سر ابھارا بے رحمی چھاتی گئ بولنے والوں نے بولا اہم علم سے اتنا بتائو سکھا دیانا سب ہمیں ؟اب تم لوگ جائو اہم علم ہوئے پریشان حیران و خاموش کون جیت سکا ہے جب ہو سامنےجہل و جوش باندھا اپنا بوریا بستر راتوں رات شہر چھوڑ گئے علم و ہنر سے بھرا صندوق ، کنجی بھی توڑ گئے سوچا کوئی تو انکا سامان اٹھائے گا جو اٹھائے گا کچھ تو دھیان لگائے گا صندوق کھول کے شہر کےلوگ حیران ہوئے ایک بھونپو چھوڑا اورایک خط وہ بدگمان ہوئے اہل علم سے بولنا سیکھا پڑھنے سے رہے نابلد بھونپو بجا کر سوچا ڈال لی آسمان پر کمند ہنرمندان شہر نے ایسے پھرکئی  اوربھونپو بنائے ہر شخص کے ہات...

کیچڑ کہانی

کیچڑ کہانی
ایک تھا راستہ اس پر بہت کیچڑ تھی
ایک اجلے کپڑے والا آدمی وہاں سے گزرنے لگا
اس راستے سے گزر کر آتے ایک کیچڑ میں لت پت آدمی اسے ٹوک گیا آگے مت جاؤ کیچڑ ہے
اس نے سر ہلایا آگے بڑھ گیا 
واپس آیا تو لوگ دیکھ کر حیران ہوئے اسکا تو دامن صاف تھا لوگوں نے پوچھا کیا ماجرا ہے
آدمی نے اشارے سے اس پگڈنڈی کآ بتایا جو وہ کیچڑ کنارے زمین پر خشک مٹی ڈال کر بناتا آیا تھا لوگ خوش ہوئے اور پگڈنڈی استمعال کرتے رہے کچھ گرمی پڑی کیچڑ ختم ہو گیئی
ایک اور اجلے کپڑوں والا آدمی وہاں سے گزرنے لگا اس راستے سے گزر کر آنے والے آدمی نے اسے ٹوکا
پتہ ہے یہاں اتنی کیچڑ ہوتی تھی کہ تمھارے سارے کپڑے خراب کر دیتی اگر ختم نہ ہوتی
آدمی نے دلچسپی سے پوچھا کہاں ہوتی تھی ؟
نتیجہ : کیچڑ سے بچا جا سکتا ہے

از قلم ہجوم تنہائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

انوکھی کہانی پہلی قسط

گندگی کہانی.. gandgi kahani

د کھی رات کہانی..... dukhi raat kahani