ایک تھی چڑیا
ایک دن ایک ابا بیل سے اسکی لڑائی ہوگئی
ابا بیل بولا میں بڑا ہوں میرا دماغ بھی بڑا ہے
چڑیا بولی دماغ میرا بڑا ہے
دونوں کی بحث بڑھی
ابا بیل نے چڑیا کو چونچیں مار مار کر زخمی کر دیا
چڑیا روتی رہ گئی
کوا دور سے انھیں دیکھتا رہا
پاس آیا بولا
اگر بڑے کی بات ہے تو ابا بیل کا دماغ بڑا ہے کیوں کہ ابابیل بڑا ہے
مگر دماغ بڑا ہونے سے زیادہ اہم ہے عقل کس کے دماغ میں زیادہ ہے
ابا بیل اور چڑیا حیران ہوئے
اسکا فیصلہ کیسے کریں ؟
کوا بولا
چھوٹا دماغ پریشان رہتا اور رکھتا ہے
ابا بیل فورا بولا میں تو بالکل پریشان نہیں رہتا
مرے خاندان میں آج تک کوئی کبھی پریشان نہیں ہوا
پریشانی ہوتی کیا ہے ہمیں پتا ہی نہیں ہے
کوا اور چڑیا ہنس پڑے
کیوں ہنس رہے ہو ؟
ابا بیل پریشان ہو گیا تھا
نتیجہ : پریشان عقل مند بھی ہوتے آپ پریشان نہ ہوں
از قلم ہجوم تنہائی
No comments:
Post a Comment