بکرا کہانی ...
ایک تھا لڑکا ...
اسے ایک لڑکی پسند تھی ...
مگر لڑکی کو بکرا پسند تھا ...
بکرا لڑکے کو پسند نہیں تھا ...
لڑکی ہر وقت بکرے کی خدمت میں لگی رہتی ...
کبھی چارہ کھلاتی کبھی ٹہلاتی
ایک دن لڑکا رشک سے بکرے کو دیکھ رہا تھا ...
یونہی سوچا کے کاش میں بکرا ہوتا اسکا وہ میرا اتنا خیال کرتی ...
اسکی دعا قبول ہوئی
صبح اٹھا تو دیکھا وہ لڑکی کے گیٹ پہ بندھا ہوا ہے اور بکرا بن چکا ہے ...
لڑکی نے اسے بڑے پیار سے چارہ کھلایا اس پہ پیار سے ہاتھ پھیر کر بولی ...
کل بکرا عید ہے تمہاری قربانی ہو جائے گی اور تم مجھ سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ جاؤگے ... :(
لڑکا جمع بکرا دہل کر رہ گیا ...
اب سوال پیدا ہوتا ہے لڑکا تو بکرا بن گیا بکرا کہاں گیا ؟
نتیجہ : اگر بکرا بننے کا شوق ہے تو حلال ہونے کا بھی حوصلہ کر لیں :D
از قلم ہجوم تنہائی
No comments:
Post a Comment